مہر فیاض نے فنڈزسے دوکروڑ 84لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مدوکالس تا ساگری سڑک کی تعمیر کا کام شروع

دینہ (امجدسیٹھی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور مہرمحمد فیاض ایم پی اے کے لئے عوام علاقہ کی طرف سے شکریہ کا اظہار ،2کروڑ 84لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مدوکالس تا ساگری سڑک کی تعمیر کا کام شروع ،تعمیری کام بہترین طریقے سے سرانجام دینے اور جلدی سڑک کی تعمیر کی وجہ سے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،تقریباً 40سال قبل بننے والی سڑک دوبارا تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھا ،موجودہ گورنمنٹ سے گرانٹ ملنے پر عوام علاقہ مطمئن ،علاقہ مکینوں نے میڈیاء ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اچانک تعمیر ہونے والی نئی سڑک کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے علاقہ مدوکالس تا ساگری روڈ گزشتہ 40سالوں سے تعمیر نہ ہوئی تھی ،چیئر مین چوہدری سہیل ظفر اور علاقہ کے معززینوں نے مقامی ایم پی اے مہر محمد فیاض کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا ،ایم پی اے مہر محمود فیاض نے وزیر اعلی پنجاب سے 2کروڑ 84لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مدوکالس تا ساگری روڈ کے لیئے فنڈ لیئے گزشتہ روز میڈیاء ٹیم نے اچانک نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا دورہ کیا تو علاقہ کے لوگوں جن میں مبشر حسین ،حاجی محمد بشارت ،مظفر حسین،مشتاق احمد،غضنفر علی ،محمد اسد ،جمیل احمد،منصور احمد،صداقت محمود اور عتیق میاں وغیرہ نے بتایا کہ ہم مشکور و ممنون ہیں میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب ،مہر محمد فیاض ایم پی اے اور چیئر مین یوسی مدوکالس چوہدری سہیل ظفر کے جن کی وجہ سے 40سال بعد بہترین سڑک کی تعمیر کروا کر ہمارا درینہ مسئلہ حل کیا جا رہا ہے سکول کے طلبہ و طالبات اور سرکاری اداروں کو جانے والے معززین علاقہ نے بتایا کہ ہم روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھے مگر اب سڑک کی نئی تعمیر کی وجہ سے ہمارے آنے جانے میں آسانی پیدا ہوئی ہے ہم سڑک کی تعمیر پر مشکور ہیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow