سابق امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ملک عرفان حیدر خالق حقیقی سے جاملے

جہلم(نیوزڈیسک) سابق معتمد اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی ڈویژن و سابق امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ملک عرفان حیدر آج چھ دسمبر2017 کو دل کا دورہ پڑھنے سے جاں بحق ہوگئے ۔مرحوم کچھ عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ملک عرفان حیدرمرحوم ، کونٹری برطانیہ میں مقیم سنیئرصحافی ملک وقارکے قریبی رشتہ دار،سنیئرصحافی و رپورٹرپی ٹی وی عبدالباسط کے بہنوئی تھے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے متحرک کارکن محمدفیاض بٹ نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ملک عرفان حیدرہمارے پرانے ساتھی اورجماعت کا اثاثہ تھے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔مرحوم کی نمازجنازہ کل دن دوبجے روہتاس روڈرشید آبادمیں اداکی جائے گی۔
x

Check Also

فوک سنگر عمران طالب درد کی مہندی کی تقریب

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)فوک سنگر عمران طالب درد 24فروری2018ہفتہ کی رات کو راجہ شاہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow