ڈسپنسری مارکیٹ کرپشن مقدمہ، تاجر برادری سراپا احتجاج ،مقدمہ خارج نہ ہونے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی

سٹی ڈسپنسری مارکیٹ کی بالائی منزل سات سالوں سے خالی تھی نیلامی میں کسی نے دلچسپی نہ لی۔ندیم اصغر شیخ
انجمن تاجران میں جمہو ری عمل کو فروغ دینے کی پاداش میں میرے کاروبارکو نشانہ بنایاجارہاہے۔ندیم اصغر شیخ
 چند افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے جھو ٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا گیا۔صدرمرکزی انجمن تاجران ملک محمد اقبال
جہلم(محمد شہبازبٹ) مرکزی انجمن تاجران میں الیکشن مہم کا ردعمل محکمہ انٹی کرپشن میں تاجر سمیت متعدد سرکاری افسران کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج مقدمہ چند سیاسی اور تاجر رہنماؤں کی ملی بھگت اور پشت پناہی سے درج ہوا سورس رپورٹ کو جواز بنا کر حقائق کو پس پشت ڈال کو انکوائری کی گئی معتبر قومی روزنامہ میں ڈسپنسری مارکیٹ کی بالائی منزل کی نیلامی کا اشتہار شائع ہوا دو مرتبہ کسی دکاندار نے نیلامی میں حصہ نہ لیا ندیم اصغر شیخ نے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نیلامی کا اشتہار شا ئع ہوا دو مر تبہ کسی دوکاندار نے نیلا می میں حصہ نہ لیا ندیم اصغر شیخ نے قانونی تقاضوں کو پورا کر تے ہوئے نیلا می کے دوران ندیم کلا تھ کی با لائی منزل کرایہ پر حاصل کی ،میونسپل کمیٹی کی متعدد دوکانیں غیر قانونی طور پر 16سالہ لا کھ میں فروخت اور سب لیٹ ہو چکی ہیں لیکن تاحال ان پر کسی نے نوٹس نہیں لیا چھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ،مقدمہ خارج نہ ہونے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی ،رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے سورس رپورٹ کو جواز بنا کر معروف تاجر راہنماء ندیم اصغر شیخ ،سابق ٹی ایم او وارث علی واہلہ ،گلریز افضل وڑائچ ،عمران خالد وڑائچ راشد منہاس ،شکیل انجم اعوان ،سابق تحصیل نا ظم غلام احمد زمرد ،نائب نا ظم خواجہ آصف جا وید سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنمر جہلم اللہ رکھا ،انجنیئر راحیل کیانی ،صفدر اللہ وڑائچ ،سابق ٹی ایم او ارشد محمود ،رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان کے خلاف دفعہ 5/2/47 409کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں نامزد سرکاری و سیا سی افراد کے کردار کو واضح کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،جھو ٹے اور بے بنیاد مقدمہ کے خلاف تاجر برادری نے بھر پور مذمت کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے ،سنئیر تاجر راہنماء شیخ محمد جا وید ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک محمد اقبال ،جنرل سیکر ٹری عبدالرشید بٹ ،میاں محمد مدثر حفیظ ،میاں اویس ،شیخ شکیل اور دیگر نے کہا ہے کہ ندیم اصغر شیخ اور ان کے ساتھیوں نے تاجر وں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہو ئے جمہو ری عمل کو فروغ دینے اور مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن کے لیے جدوجہد کی جو ایک نام نہاد صدر اور چند سیا سی شخصیات نا گوار گزری ،محکمہ انٹی کرپشن کے چند افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے جھو ٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا گیا ،ندیم اصغر شیخ نے کہا کہ سٹی ڈسپنسری مارکیٹ کی بالائی منزل جوکہ 7سال سے خالی پڑی تھی جسکی کرایہ داری نیلامی کا اشتہار 06-02-2007شا ئع ہوا اس نیلامی میں کسی نے حصہ نہ لیا با لائی منزل ہو نے کی وجہ سے کوئی کرایہ پر لینے کو تیار نہ تھا مو رخہ 04-12-2007کو قومی روزنامہ میں دوبا رہ اشتہار شائع ہوا جسکی تاریخ نیلا می 10-12-2007اس نیلامی پر بھی کوئی آفر نہ آئی ۔11-12-2007کو پانچ افراد نے نیلا می میں حصہ لیا ،سی ڈی آر نمبر 986749تاریخ 08-12-2007ایم سی بی تحصیل روڈ کے تحت ہم نے تمام قانونی تقاضے پو رے کر تے ہو ئے نیلا می میں بالائی منزل کرایہ پر حاصل کی جس کا کرایہ 15000روپے ما ہوار طے پا یا اس کے بعد دوبارہ اشتہار 31-07-2013کو قومی اخبار میں شا ئع ہوا سٹی ڈسپنسری کی بالائی منزل کے علاوہ 200کے قریب ٹی ایم اے کی دکانوں کی نیلامی کا اشتہار تھا 20-08-2013کو ڈی سی اور کے نمائندے ،ٹی ایم او سمیت دیگر افسران اور میڈیا کے نمائندوں کی مو جو دگی میں نیلامی ہوئی اس وقت کسی شخص نے سٹی ڈٖسپنسری مارکیٹ کی بالائی منزل کی نیلا می نہ دی ہم نے انجمن تاجران میں جمہو ری عمل کو فروغ دینے کی کا وش کی تو الیکشن سے روکنے کے لیے میرا کا روبار تباہ کر نے کی کوشش کی گئی ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow