نواز لیگ کی ہچکولے کھاتی کشتی میں سوراخ بڑھتے جارہے ہیں۔چوہدری فوق شیرباز

نواز شریف اپنی نااہلی کو سازش قرار دیکر لوٹ مار کی دولت سے عوامی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔گفتگو

جہلم( چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فوق شیرباز نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی ہچکولے کھاتی کشتی میں سوراخ بڑھتے جارہے ہیں ، اس کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرنے والے بھی ڈوب جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹبر کیخلاف کرپشن کیسز میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، نواز شریف اپنی نااہلی کو سازش قرار دیکر لوٹ مار کی دولت سے عوامی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ابھی تو ٹریلر چلا، پوری فلم باقی ہے، احتساب کے پہلے جھٹکے پر ہی بوکھلاہٹ کا شکار شریف خاندان کو ابھی درجنوں کرپشن کیسز میں اربوں کا حساب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز خاندان اقتدار اور دولت کی ہوس میں تمام حدود پھلانگ چکاہے، عدلیہ اور فوج کیخلاف پراپیگنڈا کیلئے غیر ملکی فرموں کی خدمات حاصل کرنے سے لے کر حلف نامے کا متن تبدیلی کرنے تک کرپٹ مافیا نے ذاتی مفاد کی سیاست کرتے ہوئے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،چوہدری فوق شیر باز نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو اداروں کا تقدس پامال کرنے کی راہ پر ڈالنے والے عوام کی نظروں میں گر چکے ہیں، نواز لیگ کے کارکن بھی ان پالیسیوں سے بددل ہیں، ارکان اسمبلی کا ایک فارورڈ بلاک خاندانی بادشاہت سے نجات کا خواہاں اور ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگانے کیلئے تیار بیٹھا ہے، انہوں نے کہاکہ ناراض اراکین کو منانے کی تدبیریں ڈھونڈنے والے بھی ناکام ہونگے، چوری کے مینڈیٹ کی بدولت اقتدار میں آنے والی پارٹی نے ملک میں دھونس اور دھاندلی کی سیاست کو فروغ دیکر عوام کی امیدوں کاخون کیا ہے، چوہدری فوق شیر باز نے مزید کہا کہ آج جمہوری چیمپئن بننے کی کوششیں کرنے والی پیپلز پارٹی خود 4 سال فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہ کرتی تو نواز لیگ کو جمہوریت کے نام پر بادشاہت کا موقع نہ ملتا، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کسی ایک شخص یا پارٹی کیلئے نہیں بلکہ کرپٹ سسٹم کیخلاف ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملک کو اس ناسور سے پاک کرکے ایک اسلامی فلاحی معاشرے کی جانب قدم بڑھائیں گے،عوام کی سوچ تبدیل ہو چکی ہے،موروثی سیاست کی موت سے ہی قوم کو نئی زندگی ملے گی ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow