بجٹ نظام حکومت کو چلانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔سرفراز خان ڈی او فنانس ڈسٹرکٹ کونسل جہلم

عوامی نمائندوں کو عوامی فلاح اورترقی کی سکیموں کی منظوری کے عمل میں شامل کیا جائے
سروے کا مقصد ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل کا تجزیہ کرناہے۔چیئرمین سی آر جی راجہ نو بہار خان

جہلم( راجہ نو بہار خان) بجٹ نظام حکومت کو چلانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،ضلعی حکومت کا بجٹ تیار کرنے کیلئے قواعدو ضوابط بنائے گئے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کوترجیح دی جاتی ہے اور ترقیاتی سکیموں پر خرچ کی گئی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جاتا ہے۔اور عوامی نمائندوں کو بھی عوامی فلاح اورترقی کی سکیموں کی منظوری کے عمل میں شامل کیا جاتاہے تاکہ عوام کا پیسہ عوام کے نمائندوں کی نگرانی میں خرچ ہو۔ان خیالات کا اظہارسرفراز خان ڈی او فنانس ڈسٹرکٹ کونسل جہلم نے سی پی ڈی آئی اور سی آر جی کے منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول بجٹ کنسلٹیشن پروگرام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائیٹیز ضلعی بجٹ میں عوامی شمولیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مثبت کردار ادا کررہی ہیں عوام میں بجٹ سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین سی آر جی راجہ نو بہار خان نے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں یہ سروے سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاؤنٹبیلٹی سے منسلک 22مختلف سماجی تنظیموں کی مدد سے صوبہ کے36اضلاع کیا گیا۔یہ نیٹ ورک بجٹ سازی کے عمل میں اصلاحات لانے اور جوابدہی کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہا ہے۔.سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (سی پی ڈی آئی) نے صوبہ پنجاب میں ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل پر مشتمل ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے۔اس سروے کا مقصد ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل کا تجزیہ کرنا اور یہ دیکھنا ہے کہ اس عمل کے دوران بجٹ رولز2017میں دیے گئے قواعد و ضو.ابط پرکس حد تک عملدرآمدکیا جاتا ہے ۔ یہ تمام اعدادوشمار نیٹ ورک میں شامل سول سائٹی تنظیموں کے ذریعے تمام اضلاع سے حاصل کیے گئے۔اس رپورٹ کا مقصد بجٹ سازی کے عمل میں عوامی شمولیت کی سطح کا تعین کرنا ہے اور اس میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کرنے میں سول سوسائٹی تنظیموں کی مدد کرنا ہے۔سی پی ڈی آئی اور سی آر جی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ(بجٹ رولز 2017(پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،شفافیت کوفروغ دینے کیلئے بجٹ سازی میں شہریوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کا پہلا ڈرافٹ اپریل میں پیش کیا جانا چاہیے تاکہ شہریوں کی تجاویز کو بروقت شامل کیا جاسکے۔زاہد محمود اسسٹنٹ بجٹ اینڈ فنانس نے کہا کہ مقامی حکومتیں مختلف سٹیک ہولڈرز کو بجٹ سازی کے عمل میں شامل کرنے میں ناکام ہیں بجٹ رولز کے مطابق اس دستاویز کا جاری کیا جانا ضروری ہے تاکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی رائے شامل کی جاسکے ۔بجٹ رولز کے مطابق بجٹ کال لیٹر ستمبر میں جاری ہوجانا چاہیے جو بجٹ سازی کا سب سے پہلا عمل ہے ۔جوائنٹ سیکرٹری سی آر جی دلنواز احمد نے کہا کہ بجٹ کسی بھی حکومت کی اہم ترین دستاویز ہے موجودہ ترقی یافتہ دور میں حکومتی پالیسیاں عوامی شرکت سے ترتیب دی جاتی ہیں۔وفاقی اور صوبائی سطح پر پیش کیے جانیوالے بجٹ پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نہ صرف بحث کی جاتی ہے بلکہ میڈیا کے ذریعے بھی اسکی خوبیوں او رخامیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے لیکن ضلعی سطح پر بجٹ کو خاموشی سے منظور کر لیا جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ مقامی ترقیاتی ایجنڈے کو بہتر بنانے کیلئے اس بجٹ پر شہریوں،سماجی تنظیموں اور میڈیا کے لوگوں کیساتھ بحث و مباحثہ کیا جائے ۔شفافیت کو فروغ دینے کے لئے عوامی شمولیت بہت ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈایریکٹر ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ اتھارٹی مرزا سکندر بیگ نے کہا کہ بجٹ کو صحیح معنوں میں تیار کرنا اور اس کے تمام امور سے واقف رہنا وزیرخزانہ کی ذمہ داری ہے ،پنجاب حکومت بجٹ میں عوامی امنگوں کو پورا کرے اور عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کرے۔تقرین کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں اور آئندہ مالی سال 2017-18 میں ترقیاتی منصوبے مقامی حکومتوں کے ذریعے کروائے جائیں۔تعلیم ،صحت ،سیکیورٹی اور عوامی بہبود کے لئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے تعلیم ،صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔خفیہ فنڈز اور ممبران اسمبلی کے فنڈز پر پابندی لگائی جائے اور ان کو قانون سازی کی حد تک محدود کیا جائے ۔بجٹ عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنایا جاتا ہے جبکہ حکومتیں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں عوامی ترجیحات کو یقینی نہیں بناتیں اور سال بھر عوام کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ سے اثر انداز ہونا پرتا ہے ،ممبران کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ رولز کے مطابق سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنا لازم ہے اور تمام سیاسی جماعتوں ،سماجی کارکنان ،سول سوسائٹی ،تاجروں اور دیگر معتبر شہریوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی بجٹ میں عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھا جاسکتا ہے ،حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کو مختص کرے۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow