محکمہ ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی بے حسی گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف کی کمی

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)محکمہ ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی بے حسی گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف کی کمی ، خالی آسامیوں پر تعیناتیاں التوا کا شکار ، کالجز و سکولز کے دفتری امور بْری طرح متاثر ،کلرکوں کی ذمہ داریاں درچہ چہارم کے ملازمین اور17 تا20 گریڈ کے اساتذہ انجام دینے پر مجبور ، شہریوں نے اعلی احکام سے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی بے حسی کا یہ حال ہے کہ گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلرکوں کی آسامیوں پر تاحال تعیناتی نہیں کی جا سکی کلرکوں کی ذمہ داریاں 17 تا20گریڈ کے ٹیچرزاوردرجہ چہارم کے ملازمین دفتری امور سر انجام دینے پر مجبور ہیں، جس کے باعث ملازمین شدید زہنی کیفیت کے ساتھ ساتھ چڑ چڑے پن کاشکار ہو رہے ہیں بروقت کام نہ ہونے سے سکولوں و کالجوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، جبکہ بڑے کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف کی منظور شدہ آسامیاں کم ہونے کے باعث عملہ کی کمی کی وجہ سے بھی کام کا بوجھ بہت زیادہ ہو چکا ہے ۔ جہلم کی عوامی ،سماجی ، رفاعی ، فلا حی تنظیموں کے عمائدین نے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اس بے حسی پرتشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومت کے دورِ اقتدار میں پہلی مرتبہ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف کی خالی آسامیوں پر درجہ چہارم کے ملازمین کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ، متعلقہ افسران کو چاہیے کہ کلریکل سٹاف کے امور انجام دینے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو اپ گریڈ کرکے درجہ چہارم کے نئے ملازمین کو بھرتی کیا جائے تاکہ کالجوں سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے امور احسن طریقے سے انجام دیئے جا سکیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow