جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں محکمہ جنگلات کی 1857 ایکڑ قیمتی اراضی پر بااثر افراد قابض

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں محکمہ جنگلات کی 1857 ایکڑ قیمتی اراضی پر بااثر افراد قابض، محکمہ جنگلات اپنی کروڑوں روپے مالیت کی اس اراضی کو واگزار کرانے میں ناکام ، اس اراضی میں سے 1588 ایکڑ پر مختلف ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کا قبضہ ہے ، محکمہ جنگلات کے اہلکار اور افسران بھی اس میں براہ راست ملوث ہیں ، محکمہ جنگلات کے زرائع نے قبضہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف کے پاس نہ تو جدید گاڑیاں ہیں نہ اسلحہ ،نہ گھنے جنگلات میں آنے جانے کی کوئی سہولت موجود ہے جبکہ ٹمبر مافیا کے پاس جدید ترین سہولیات موجود ہیں جو لکٹری چوری ، کٹائی کے بعد باآسانی لیکر رفوچکر ہو جاتے ہیں حکومت سے نئے فاریسٹ گارڈز ، فاریسٹرز بھرتی کرنے ، موجود فیلڈ سٹاف کو وائرلیس سیٹ ، اسلحہ ، گاڑیاں ، پٹرول ، گرفتار کرنے ، خود مقدمات درج کرنے کی اجازت دینے کے لئے محکمہ جنگلات کے افسران بار بار تحریری طور پر آگاہ کر چکے ہیں لیکن پنجاب حکومت کیطرف سے مثبت جواب نہیں آیا ، سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے ٹمبر مافیا کیخلاف آپریشن ناممکن ہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow