سرزنش ، سزائیں ، تنخواہ کٹوتی ، لمبی ڈیوٹیاں،درجنوں اہلکاروں نے پولیس کو خیر باد کہہ دیا

جہلم( چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آزاد)سرزنش ، سزائیں ، تنخواہ کٹوتی ، لمبی ڈیوٹیاں،درجنوں اہلکاروں نے پولیس کو خیر باد کہہ دیا، متعدد افسران و جوان زہنی امراض میں مبتلا، بیشتر افسران و اہلکار چھٹیاں لیکر بیرون ملک منتقل ، متعدد افسر واہلکار نیند آورگولیاں لینے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں افسروں کی سرزنش ، محکمانہ سزائیں ، تنخواہوں میں کٹوٹی ، ترقی روکنے ، 24 گھنٹے ڈیوٹی و دیگر وجوہات کی بناء پچھلے 2 برسوں کے دوران درجنوں پولیس افسران و اہلکاروں نے دلبرداشتہ ہو کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی جبکہ متعدد چھٹی لیکر بیرون ملک چلے گئے جبکہ ایس ایچ او، و تفتیشی افسران و اہلکار زہنی امراض میں مبتلا ہو گئے ، پولیس زرائع کے مطابق جہلم ، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سکھر، ساہیوال، ملتان ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، قصور ، نارووال ، منڈی بہاؤالدین ، پنڈی بھٹیاں، چکوال، گجرات میں تعینات پولیس افسران و اہلکار اعلیٰ افسران کی ڈانٹ ڈپٹ ، محکمانہ سزاؤں ، دور دراز تبادلوں ، پیشہ وارانہ رقابت ، پسند ناپسند ، دہشتگردی، چوری ڈکیتی کے واقعات و دیگر وجوہات پر انسپکٹر ، سب انسپکٹر، اے ایس آئیز اور اہلکاروں نے محکمہ کو خیر باد کہہ دیا، قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والوں میں پولیس انسپکٹر، سب انسپکٹرز ، اے ایس آئیز و پولیس کانسٹیبلان و دیگر شامل ہیں کئی افسروں و اہلکاروں نے محکمہ سے لمبی چھٹیاں لے لی ، افسروں کی سرزنش ، عزت نفس مجروح ہونے کی وجہ سے تنگ آکر متعدد اہلکار زہنی امراض میں مبتلا ہو کر نیند آور گولیاں استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،زرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسران معطل یا تبدیل کرتے وقت پولیس افسران و اہلکاروں کا موقف سننا بھی گوارہ نہیں کرتے جس کیوجہ سے پولیس افسران و اہلکار عزت نفس مجروح ہونے کی وجہ سے تذبذب کا شکار ہو جاتے ہیں ، معطل ہونے والے افسران و اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی ، دھرنا، تخریب کاری ،جلسے جلوس اور بڑھتے ہوئے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس فورس کو استعمال کیا جاتا ہے جس کیوجہ سے پولیس فورس کے افسران و اہلکاروں کو بالکل ریسٹ نہیں ملتی رات کو پولیس افسران واہلکار گشت کرتے ہیں اور علی الصبح عدالتوں میں پیش ہونے کے لئے دوبارہ عدالتوں کے باہر کھڑے ہوجاتے ہیں جس کیوجہ سے 24 گھنٹے ڈیوٹیاں دینے کیوجہ سے پولیس افسران و اہلکار زہنی تناؤ کا شکا رہو جاتے ہیں ، جہلم شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow