عوامی مقامات بشمول ہوٹلوں، پارکوں ، کیفے وغیرہ میں حقہ او رشیشہ پینے پر پابندی عائد

جہلم( چوہدری عابد محمود + راجہ نو بہار خان) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی مقامات بشمول ہوٹلوں، پارکوں ، کیفے وغیرہ میں حقہ او رشیشہ پینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ان مقامات کی نگرانی کر رہی ہیں اور اگر کہیں اس پابندی کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے حقہ اور شیشہ پینے پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔ ڈ پٹی کمشنر اقبال حسین خان نے کہاکہ شیشہ پینا حقہ کی طرح انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے اور نوجوانوں میں شیشہ سموکنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر شیشہ سموکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق یہ پابندی 31جنوری 2018تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بعض ہوٹلوں اور کیفوں میں شیشہ سموکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں جوکہ غیر قانونی ہے اور نوجوانوں میں اس غیر صحت مندانہ سرگرمی کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتاہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow