پنڈ دادنخان شہر میں ناقص سیوریج سسٹم سے پورا شہر گندگی اور جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا

ٍ پنڈ دادنخان ( نئیر اعوان )پنڈ دادنخان شہر میں ناقص سیوریج سسٹم سے پورا شہر گندگی اور جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر میں سیوریج سسٹم کی صفائی کے لئے سک مشین نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی جگہ جگہ جوہڑوں کا منظر پیش کر رہا ہے اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ نے کہا کہ پنڈ دادنخان میں سیوریج سسٹم ابھی تک نامکمل ہے اور نہ ہی سک مشین موجود ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ بجائے مشکلات میں کمی کے اضافہ ہوتا جا رہا ہے سیوریج سسٹم کی صفائی کے لئے سک مشین فوری طور پر مہیا کی جائے جب بھی شہر میں سیوریج سسٹم کی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے تو سک مشین جہلم سے منگوائی جاتی ہے پچاس ہزار آبادی والے شہر کو بالکل لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ،سیوریج کی پائپ لائن اکثر جگہ سے ٹوٹ کر واٹر سپلائی کی لائن میں مکس ہو چکی ہے اور شہریوں کو وہ ہی گندا پانی مل رہا ہے ،اہلیان پنڈ دادنخان نے مزید بتایا کہ حکومتی اداروں کی غفلت سے شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہیں اور ادارے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

x

Check Also

فوک سنگر عمران طالب درد کی مہندی کی تقریب

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)فوک سنگر عمران طالب درد 24فروری2018ہفتہ کی رات کو راجہ شاہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow