جلالپو رشریف کے نواحی گاؤں” چٹی “کی خاتون دوران زچگی ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے جاں بحق

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )جلالپو رشریف کے نواحی گاؤں” چٹی “کی خاتون دوران زچگی رورل ہیلتھ سنٹر جلالپو رشریف کی ایل ایچ وی ،سنئیر سٹاف و انچارج اور مڈوائف کی غفلت و لاپرواہی کے باعث جاں بحق ہو گئی جس کے باعث مرحومہ کے خاوند محمد بنارس ساکن چٹی نے ڈی سی جہلم کو درخواست دی جس پر انکوائری مکمل کی گئی جس میں تمام مذکورہ افراد غفلت و لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے لیکن محکمہ صحت جہلم کے افسران اور دیگر ڈاکٹرز غلطی کے مرتکب افراد کو بچانے کے لئے حرکت میں آ گئے اور انھیں بچانے کے لئے انتہائی احسن طریقہ سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے لیڈیز سٹاف کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں اور غلطی کے مرتکب افراد کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے جس پر جاں بحق خاتون کے لواحقین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن چکے ہیں اور انھوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں جنگل کا قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اوردوبارہ انکوائری کرائی جائے غیرقانونی و غیر اخلاقی طور پر ٹرانسفر کی جانے والی ایل ایچ وی اور نرسز کو واپس لایا جائے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کو سزا دی جائے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow