دینہ میں گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث چورگھرلوٹ کر فرار

دینہ (امجدسیٹھی ) دینہ میں گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث چوروں کا گھر پر دھاوا ،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 3موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ،اہل خانہ جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ چور اپنا کام دکھا چکے تھے ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ منگلا روڈ کشمیر گلی میں ناصر محمود کے گھر اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر پر دھاوا بولتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اورصحن میں لگی جالی کا تالا توڑ کر کمروں میں داخل ہو گئے اور لوٹ مار شروع کر دی جس سے چور گھر میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،قیمتی کپڑے ،3عدد قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گھر کا سربراہ ناصر محمود جوکہ اپنی فیملی کے ساتھ سسرال گیا ہوا تھا جب صبح گھر پہنچا تو دیکھا کہ گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا ہے اور قیمتی اشیاء غائب ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

 

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow