انسپکٹر جنرل آف پولیس کے حکم پر پولیس افسران و ملازمان کی صحت کے معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی احکامات جاری

دینہ ( نثار احمد مغل +عامر جا وید بٹ ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب کیپٹن عارف نوا ز خان کے حکم پر پولیس افسران و ملازمان کی صحت کے معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی احکامات جاری۔اس سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے جہلم پولیس کے افسران و ملزمان کا میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کروانے کا عمل کل سے شروع کیا گیا ہے ۔سکریننگ کیمپ کا افتتاح ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر جہلم عبدالغفار قیصر انی نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن عارف نوا ز خان کے حکم پر پولیس افسران و ملازمان کی صحت کے معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے جہلم پولیس کے افسران و ملزمان کا میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کروانے کا عمل کل سے شروع کیا گیا ہے ۔سکریننگ کیمپ کا افتتاح ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر جہلم عبدالغفار قیصر انی نے کیا کیمپ میں تما م ضروری ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جن میں بلڈ شوگر ،ہیپاٹائٹس بی اور سی،سانس کی بیماریوں سے متعلق ٹیسٹ اسکے علاوہ پولیس ملازمین کی صحت کے متعلق فیملی ہسٹری لے کر ان کی میڈیکل پروفائلنگ بھی کی جارہی ہے ۔سکریننگ کا مر حلہ تین دن تک جا ری رہے گا ۔800پویس افسران و ملازمان کا میڈیکل ٹیسٹ ہو چکا ہے ۔ہیپاٹائٹس کی ویکسنیشن بھی دی جارہی ہے ۔زیادہ تر ملازمان کا وزن زیادہ دیکھنے میں آ یا ہے ۔اس کے علاوہ ملاز مان میں بلڈ پریشر کا تناسب قد ر کم ہے ۔کسی بھی بیماری کی تشخیص ہو نے کی صورت میں پولیس افسران و ملازمان کا علاج معالجہ سرکاری طور پر کروایا جا ئے گا ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow