چودھا مرلہ رقبہ کوایک دکان بناکرقومی خزانہ کو لاکھوں کی پھکی،جہلم کی تاریخ کامیگاکرپشن سکینڈل

ندیم کلاتھ ہاؤس مین بازارجہلم کے مالک ندیم اصغرشیخ نے ٹی ایم اے جہلم کے کرپٹ مافیاسے سازبازکی
سال 2007 سے لیکر آج تک رقم کی نہ تو وصولی ہوئی نہ ہی مقررکردہ کرایہ اداکیاگیا
ٹی ایم او جہلم راشدمنہاس ودیگرکے خلاف مقدمہ اورسابق تحصیل ناظم غلام احمد زمردکوزیرتفتیش لانے کی استدعا
خواجہ آصف جاوید سابقہ نائب تحصیل ناظم ،وارث علی ٹی ایم او،گلریز افضل وڑائچ ٹی اوایف،عمران خالد وڑائچ ٹی اوایف کے نام بھی شامل

جہلم(راجہ نوبہارخان)ٹی ایم اے جہلم اوردیگرپرائیوٹ اشخاص کی ملی بھگت سے قومی خزانہ کو ہرماہ لاکھوں کا چونا لگانے کا انکشاف،پولیس کو ایف آر اورتفتیش کی درخواست دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق ندیم کلاتھ ہاؤس مین بازارجہلم کے مالک ندیم اصغرشیخ ولد شیخ محمد اصغر اورٹی ایم اے جہلم کے کرپٹ ملازمین نے سازبازکرکے سٹی ڈسپنسری ہال جس کا رقبہ 14 مرلہ کو ایک دکان ظاہر کیا۔جس سے کرایہ کی مدمیں لاکھوں روپے ہر ماہ بچائے گئے۔بااثرمافیا کے خلاف سپیشل برانچ نے بھی رپورٹ مرتب کی ۔جس کی انکوائری ٹی ایم اے جہلم نے بھی انکوائری کی اورٹی ایم اے افسران کی ملی بھگت کی نشاندہی کی۔سال 2007 سے لیکر آج تک رقم کی وصولی کا حکم بھی دیا مگر نہ تووصولی ہوئی نہ ہی مقررکردہ کرایہ اداکیاگیا۔درخواست میں وارث علی ٹی ایم او،گلریز افضل وڑائچ ٹی اوایف،عمران خالد وڑائچ ٹی اوایف،راشدمنہاس ٹی ایم او،زاہد عمران ٹی او ایف ،صفدراللہ وڑائچ،شکیل انجم اعوان اے ٹی او،راشدمحمودٹی ایم او،محمد افسرخان رینٹ انسپکٹر،راحیل کیانی سب انجینئر،ندیم اصغر شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرنے اورسابق تحصیل ناظم غلام احمد زمرد ،اللہ رکھا اے ڈی سی جی ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے جہلم اوردیگران خواجہ آصف جاوید سابقہ نائب تحصیل ناظم افسران واہلکاروں کے کردارکو دوران تفتیش واضح کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow