جہلم میونسپل کمیٹی کے درجنوں سے زائد سینٹری ورکرز شہر میں صحت و صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)جہلم میونسپل کمیٹی کے درجنوں سے زائد سینٹری ورکرز شہر میں صحت و صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ، شہر کی 36 وارڈزمیں اکثر وارڈز گندگی سے اٹی پڑی ہیں، متعدد سینٹری ورکرز افسران اور سیاست دانوں کے ڈیروں پر کام کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیاہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت تمام سینٹری ورکرز دیانتداری سے کام کریں تو شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہو سکتا ہے کئی سینٹری ورکرز ریٹائرڈ ہو چکے ہیں ، جن کی جگہ نئی بھرتی نہ ہونے سے بھی صفائی کے معاملات درہم برہم ہیں جس وارڈز میں 5/6 سینٹری ورکرز کام کرتے تھے اس وارڈ میں اب1/2 سینٹری ورکرز کام کررہے ہیں جن میں سے متعدد سپروائزروں کی آشیر باد سے نجی پلازوں ، دفتروں مارکیٹوں ، کوٹھیوں میں کام کرکے لمبی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں ، اس طرح سینٹری سپروائزر ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے اپنا حصہ بقدر جثہ وصول کر لیتے ہیں ، جس کے باعث شہر میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہو رہاہے ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم سے سینٹری ورکرز کی کمی کو پورا کرنے اور باقی ماندہ کو ایمانداری سے کام کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow