وزیر اعلیٰ پنجاب کو ماموں بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین متحرک

جہلم( چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)ضلع جہلم کو صفائی مہم کے لئے لاکھوں ، کروڑوں روپے کے فنڈز دینے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ماموں بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین متحرک ہو گئے ، اور تمام وسائل ملنے کے باوجود شہرسمیت اربن یونین کونسلوں کے گلی محلے اور دیہاتوں کے اہم راستوں پر کچرے کے جا بجا ڈھیر ضلع جہلم کی پہچان بن گئے ، اب تک ضلع جہلم کی کسی بھی وارڈ یا یونین کونسل میں صفائی کا کوئی باقاعدہ انتظام نہیں کیا گیا البتہ بعض یو سی چیئرمینوں نے اپنے گھروں کے اندر اور اردگرد کی جگہوں میں چند فٹ جگہ صاف کروا کے ارباب اختیار کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے سوشل میڈیا کے زریعے صفائی کی جعلی اور خود ساختہ خبریں پھیلانا شروع کررکھی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کو بھی بیوقوف بنایا جا رہاہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow