پریشر ہارن کا استعمال ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)پریشر ہارن کا استعمال ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ جہلم شہر و گردونواح میں شور شرابا کرنیوالے پریشر ہارن مکینوں کا سکون تباہ کرنے لگے ، راتوں کی نیندیں تک حرام ہو گئیں ، ہسپتالوں میں مریض تک محفوظ نہیں رہے ،شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر و گردونواح میں پریشر ہارن کے بے جا استعمال نے ڈپریشن کے مریضوں میں حیرت انگیر اضافہ کر دیاہے۔ شہری گھروں کے اندربڑی بسوں ، ٹرکوں ، ٹریکٹر کے خوفناک آواز والے ہارن سننے لگے ،جس سے نہ صرف انکی سماعتیں اور اعصاب متاثر ہورہے ہیں بلکہ زہنی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی نااہلی سے شہر اور قصبات میں پریشر ہارن کے استعمال نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر لگے پریشر ہارن کیوجہ سے ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد بڑھنے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ ہارن اس قدراونچی آواز اور خوفناک ہوتے ہیں کہ سوئے ہوئے بچے تک ڈر سے جاگ جاتے ہیں مگر ٹریفک پولیس انکے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں ، ٹرکوں ، ویگنوں ، موٹرسائیکلوں ، کاروں ، ٹریکٹروں وغیرہ پر نصب پریشر ہارن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان میں نصب پریشر ہارن کو اتارنے کی مہم چلائی جائے تاکہ شہری زہنی ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچ سکیں ۔

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے خلاف کارروائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow