جہلم شہر و گردونواح کے علاقوں میں آوارہ، خارش زدہ خونخوار کتوں کی بھرمار

جہلم( چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آزاد)جہلم شہر و گردونواح کے علاقوں میں آوارہ، خارش زدہ خونخوار کتوں کی بھرمار ، متعدد شہری کتوں کے کاٹنے سے علاج کروانے پر مجبور، ٹی ایم اے جہلم کی سینٹیشن برانچ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں ناکام ، شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کیمطابق جہلم شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ ٹی ایم اے نے لاتعلقی اختیار کر لی ۔جہلم شہر کے بیشتر گلی ،محلوں میں آوارہ کتوں کی ٹولیاں شہریوں کو تلاش کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کتوں کے کاٹے جانے کے مریضوں کی تعداد میں پہلے سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ محلہ چشتیاں ،کریم پورہ ، محمودہ آباد، عباس پورہ، جادہ، اسلام پورہ، کالاگجراں ، محمدی چوک، بلال ٹاؤن ، شاندار چوک، قبرستان چوک، روہتاس روڈ، کالا گجراں روڈ، اورگردونواح میں آوارہ خارش زدہ کتوں کی ٹولیاں شہریوں و خواتین اور بچوں کو تلاش کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ٹی ایم اے کا عملہ آوارہ کتو ں کو تلف کرنے کی بجائے پچھلے کئی سالوں سے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔آوارہ کتے جہاں راہگیروں کے لیے مصیبت بنے ہوئے ہیں وہاں بیماریاں پھیلانے میں بھی پیش پیش ہیں۔آوارہ کتوں کو تلف کرنا بنیادی طورپر ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے۔ٹی ایم اے حکام اس بارے مکمل خاموش اور آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور دیگر حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ اور خارش زدہ کتوں کو فوری طور پر تلف کرنے کے لیے منظم مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو آوارہ کتوں کے زخمی کرنے سے بچایا جا سکے۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow