جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+ راجہ نو بہار خان)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،تفصیلات کے مطابق جہلم ،ملزم گرفتار ،منشیات برآمد، تھانہ چوٹالہ کے محمد انار ایس آئی نے دوران گشت ملزم تنویر حسین ولد خادم حسین سکنہ گوڑھا سلیم ضلع جہلم سے 05لیٹر شراب ،تھانہ ڈومیلی کے محمد افضال ایس آئی نے دوران گشت ملزم مسعود اسلم ولد محمد اسلم قوم اعوان سکنہ دیال سے 1200گرام چرس بر آمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔جہلم ، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج،تھانہ منگلا کے محمد بشیر ایس آئی نے دوران گشت ملزم حسن اعجاز ولد خالد رشید قوم جٹ سکنہ میرا تحصیل دینہ سے پسٹل30بور معہ 2روند برآمد کر کے ملزم گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ غیر قانونی طور پر پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر مقدمہ درج، تھانہ منگلا کینٹ کے زاہد محمود اے ایس آئی نے غیر قانونی طور پر پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر بشیر احمد ولد فتح محمد قوم تیلی سکنہ میرا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔غیر معیاری گیس سلنڈر لگانے پر مقدمہ درج،سو ہاوہ ،محمد فیاض اے ایس آئی نے دوران گشت ڈرائیورعلی قدر ولد محمد یوسف سکنہ گیگی سیداں تحصیل سوہاوہ کو ہائی ایس نمبری LZJ/
9942میں غیر معیاری گیس سلنڈر لگانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow