ضلع میں معذور کوٹہ کی 67 پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل

جہلم(راجہ نو بہار خان )ضلع میں معذور کوٹہ کی 67 پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، باقی سیٹوں پر بھرتی کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ جلد اقدامات اٹھائیں، سیشل افراد کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں 34 پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ 33 افراد کو پبلک سیکٹر میں بھرتی کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے معذور افراد کے مسائل کے حل کیلئے قائم ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد چوہدری ، سوشل ویلفیئر آفیسر سجاد حسین،اسپیشل افراد کے نمائندہ اور دیگر محکموں سے افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے کہا کہ ضلع بھر میں رجسٹرڈ معذور افراد کی تعداد 4400 سے زائد ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان کیلئے مقررہ کوٹہ کے مطابق سرکاری اداروں میں انکی بھرتیاں یقینی بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی خواہش ہے معذور افراد معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے معاشرے میں اپنی ذمہ داریاں سمجھیں اور انہیں نبھائیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow