نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نان یونیفارم افسران و ملازمان کی ترقی کیلئے اہم اجلاس

جہلم( راجہ نو بہار خان )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نان یونیفارم افسران و ملازمان کی ترقی کیلئے ڈیپار ٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر ز اشفاق احمد کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں موٹروے پولیس کے 28نان یونیفارم افسران و ملازمان کو اگلے عہدوں پر ترقی د ی گئی۔ ترقی پانے والے نان یونیفارم افسران و ملازمان میں انصر ارشاد اور واجد زمان کو اسسٹنٹ BS-14 سے اکاؤنٹنٹBS-16جبکہ فہیم شاہ ، رانا عاطف ، سید محمد صیغم ، سید احمد، غلام اکبر شاہ، محمد ریاض قاضی اور شوکت علی شاہ کو اسسٹنٹ BS-16 سے آفس سپر ٹینڈنٹ BS-16جبکہ صفیر احمد ، امداد علی، ناصر حسین اور محمد فیصل کو سٹنیو ٹائپسٹ BS-14سے اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹری BS-16میں جبکہ انصر زمان، ضیااللہ ظفر، اسد حسین شاہ، سجاد حسین ، سید شہزاد علی، وحیدالزمان ، صفیہ بیگم، عابد محمود، مظفر حسین، دوست محمد ، محمد یعقوب ، وسیم شہزاد ، محمد قاسم ، غلام صابراور ندیم انور کو یوڈی سیS-11 B سے اسسٹنٹ BS-15میں ترقی دی گئی ۔ جس کی باقاعدہ منظوری انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے دی ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع منعقد خصوصی تقریب میں وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے ترقی پانے والے نان یونیفارم افسران اور ملازمان میں ترقی کے لیٹرتقسیم کئے ۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات محمد صدیق میمن، آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد ، ڈی آئی جی آپریشن غلام رسول زاہد ، اے آئی جی نجیب الرحمن، اے آئی جی اصغر علی کے علاوہ موٹروے پولیس دیگر سینئر افسران اور ملازمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پروزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 22 شہدا ء کے ورثاء میں Prime Minister’s Assistance Packageکے تحت بھرتی کے لیٹر بھی تقسیم کئے۔ جن میں روبینہ احسن ، ابرار حمد ، وقاص شاہ ، ناصر خان اور روبینہ خان کو بطور اسسٹنٹ BS-15جبکہ محمد اویس ، اسامہ ارشد ، علی اصغر، عائشہ رانی ، اسفندر یار خان اور حیدر علی کو یوڈی سی BS-11جبکہ دانش علی ، احمد حسن ، حماد شاہ ، انیلہ نواز، شاہد عمران ، مسرت شمیم اور ماریہ کشف کو ایل ڈی سی BS-09جبکہ نیلم انساء ، احتشام ، کاشف حسین شاہ اور عائشہ بی بی کو BS-01میں بھرتی لے لیٹر تقسیم کئے ۔وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد ی اور کہا کہ وفاق اور پنجاب پولیس کی طرز پر موٹروے پولیس میں جلد ہی کانسٹیبلز / جونیئرپیٹرول آفیسرز اور ہیڈ کانسٹیبلز / اسسٹنٹ پیٹرول آفیسرکی اپ گریڈیشن بھی کر دی جائے گی۔ انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ افسران کی ترقی قوانین کے مطابق میرٹ کی بنیاد پرکی گئی ہے ۔ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران کی ترقی ان کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ افسران محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں اور بہترین حسن اخلاق کا عملی مظاہر ہ کرتے ہوئے موٹروے پولیس کی نیک نامی اور وقار میں مزید اضافہ کریں۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow