لدھڑمخالف دھڑے کا اکٹھ،پیر سید انیس حیدرکی قیادت میں مل کر چلنے کا عہد

اکٹھ میں چوہدری زاہد اختر،چوہدری ثقلین،چوہدری ندیم،چوہدری وحید،اورچوہدری سکندرکی شرکت
جہلم(راجہ نوبہارخان)پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کی سابق ضلعی قیادت لدھڑخاندان کی شمولیت اورتحریک انصاف میں اثررسوخ سے سخت نالاں ہے اسی سلسلہ میں حلقہ پی پی 27 سے پیر انیس حیدرشاہ کی جانب سے نامزدکئے جانے والے سید نعمان شاہ کی جانب سے کئے جانے والے اکٹھ میں چوہدری محمدثقلین،نعمان شاہ،چوہدری ندیم ،چوہدری زاہد اختر،چوہدری بشارت حسین وحید،چوہدری محمد انور،حاجی شفیق احمد ،چوہدری ظفراقبال،چوہدری ظاہر آصف،ملک عبید اللہ ودیگرنے شرکت کی ۔اس اکٹھ کو سیاسی ماہرین لدھڑمخالف پاورشو اورانتخابات سے قبل اپنے پینل کی تیاری کے طورپر دیکھ رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس اکٹھ میں پیر سید انیس حیدرشاہ کی قیادت میں متحد رہنے اوراپنے حق کے لیے پارٹی میں جدوجہد کرنے کا عہد کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow