سٹی ہاؤسنگ سکیم میں اربوں کے ٹیکس کے خردبردکے بعد سرکاری زمین اورشاملات کوشامل کرنے کا انکشاف

فائلوں کی آپس میں لین دین نے کئی معاملات کو مزید گھمبیر بنادیا

جہلم(راجہ نوبہارخان)سٹی ہاؤسنگ سکیم میں اربوں کے ٹیکس کے خردبردکے بعد سرکاری زمین اورشاملات کوشامل کرنے کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق سٹی ہاؤسنگ سکیم کاسکینڈل ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نیا انکشاف سامنے لارہاہے۔تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ قبضہ کی گئی سرکاری اورنجی اراضی کامعاملہ بھی گرم ہوگیا ہے ۔جس کی وجہ سے کروڑوں روپے لگانے والے سخت پریشانی کا شکارہیں۔اس سکیم نے ایسے افرادکو بھی پراپرٹی ڈیلربناڈالا جو کہ ناتجربہ کاراورتمام تر قوانین سے لاعلم تھے ۔فائلوں کی آپس میں لین دین نے کئی معاملات کو مزید گھمبیر بنادیا ہے ۔مزید انکشافات ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow