راجہ شاہ نواز خا ن کے علاوہ ہر مقامی سیاستدان حلقہ سے غائب رہا۔انجینئر وارث اعوان

جلالپو رشریف کے ایک ہی خاندان سے تین افراد سیاست کا تاج اپنے سر پر سجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔سنیئرصحافی ملک ظہیراعوان سے گفتگو
پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )پانچ سالوں بعد اب موسمی سیاستدان الیکشن کا وقت قریب دیکھ کر حلقے میںآ گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی راہنما راجہ شاہ نواز خا ن آف احمد آباد حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان میں ایسے واحد سیاست دان ہیں جو ہروقت ،ہرلمحہ حلقے کے عوام کے پاس ہیں ،حلقہ این اے63جہلم کے حالیہ ضمنی انتخابات میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا تھا فواد چوہدری کو بھی کھل کر ان کی سپورٹ کرنی چائیے ،حلقہ پی پی 27پنڈ دادنخان راجہ شاہ نواز خان جیسی خاندانی خصوصیات رکھنے والے کم ہی سیاستدان ہوں گے سیاسی میدان میں اس کے جذبے جواں ہیں سیاست اسکی گھٹی میں شامل ہے اور معروف سیاسی خانوادے سے تعلق ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی راہنما انجینئر وارث اعوان نے کیا انھوں نے کہا کہ اب ہمارے حلقہ میں بے موسمی سیاستدانوں کی آمد زور شور سے شروع ہو چکی ہے ،اور خاص کر جلالپو رشریف کے ایک ہی خاندان سے تین افراد سیاست کا تاج اپنے سر پر سجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن آخر میں فیصلہ اس کے حق میں آ جائے گا جو پہلے بھی کئی بار اقتدار کے مزے چکھ چکا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow