بے بنیاد ، من گھڑت ، جھوٹے الزامات عائد کرکے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل نے غریب کو نوکری سے فارغ کروادیا

جہلم( عمیر احمد راجہ +عبدالغفار آزاد)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل نے غریب محنت کش سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، غریب محنت کش دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، سی ای او محکمہ تعلیم ، ڈپٹی کمشنر جہلم نوکری پر بحال کریں ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرن پور میں تعینات درجہ چہارم کے ملازم محمد بلال ولد محمد بشیر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرن پور کی پرنسپل نے بے بنیاد ، من گھڑت ، جھوٹے الزامات عائد کرکے گزشتہ روز مجھے نوکری سے برطرف کردیا ہے ، محنت کش محمد بلال نے بتایا کہ 24 مئی 2017 ؁ء کو نجی ٹی وی چینل پر ہرن پور سکول میں ہونے والی تزین و آرائش کی بابت خبر نشر ہوئی ، جس میں سکول کی بچیاں کمروں کی سفیدی وغیرہ کرتی ہوئی دکھائی گئیں ،اسی رات ہیڈ مسٹریس میڈم جاریہ سکول تشریف لائیں اور حاضری رجسٹر میں میڈیکل چھٹی کی درخواست لگا دی اور مجھے حکم جاری کیا کہ اگر کوئی آفیسر میری آمد کے حوالے سے دریافت کرے تو تم نے بتانا ہے کہ میڈم کا خاوند غلام شبیر مارتھ سکول میں آئے تھے اور رجسٹر میں میڈیکل لیوو لگا کر چلے گئے ہیں ، اس کے بعد دوبارہ میڈم نے مجھے اپنے دفتر طلب کیا اور حکم جاری کیا کہ اس بابت کسی کو بتایا تو تمیں پولیس کے حوالے کر دونگی اور اگر یہ الزام میرے خاوند پر عائد ہوا تو میں نے جواباً کہا کہ میں تمام تر تفصیلات حقائق پر مبنی بتاؤنگا جس میڈم سیخ پا ہو گئیں اور میرے اور اوپر طرح طرح کے الزامات عائد کرنا شروع کر دےئے ،ہیڈ مسٹریس صاحبہ نے سوچی سمجھی سازش کے تحت سیکورٹی کیمرہ غائب کروایا اور صبح واویلہ کیا کہ رات کی ڈیوٹی محمد بلال چوکیدار کی ہوتی ہے کیمرہ چوکیدار کی رضا مندی سے غائب ہواہے جس کا مجھے کوئی علم نہ ہے ، میڈم نے چند ماہ قبل میرے بات نہ ماننے کی سزا دیتے ہوئے میرے اوپر چوری کاالزام عائد کرکے نوکری سے برخاست کر دیا ، جس کیوجہ سے میں شدیدزہنی کوفت میں مبتلا ہوں ، محمد بلال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے والدین جو کہ ضعیف العمر ہونے کیوجہ سے چارپائی پر ہیں اور میری ایک بڑی بہن جن کا واحد کفیل میں ہوں مجھ سے روزگار چھین کر ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول ہرن پور نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، متاثرہ محنت کش نے چیف ایگزیکٹو محکمہ تعلیم ضلع جہلم ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ مجھے نوکری پر بحال کیاجائے اور کسی فرض شناس ایماندار افسر سے انکوائری کرواکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ میری بے گناہی ثابت ہو سکے۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow