برائلر گوشت کے استعمال سے متعدد شہریوں کے جسم پر الرجی کے نشان پڑنے لگے

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)جہلم برائلر گوشت کی مانگ میں اضافہ ، برائلر گوشت کے استعمال سے متعدد شہریوں کے جسم پر الرجی کے نشان پڑنے لگے ،مرغی کے گوشت کے استعمال سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں سردی بڑھنے کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ مرغ گوشت کے کھانے سے اکثر شہری الرجی جیسی موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں جس کیوج سے شہریوں جسموں پر سرخ نشان پڑنے لگے جس کے باعث شہریوں نے ہسپتالوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ، سروے کے دوران شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برائلر کی پرورش میں نہ جانے کس قسم کی ادویات اور خوراک استعمال کروائی جارہی ہے جس کے استعمال سے شہریوں کو کئی قسم کی موذی قسم کی بیماریاں لگ رہی ہیں جبکہ شہریوں نے کافی حد تک برائلر کے گوشت کے استعمال سے کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کر رکھی ہے ،شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں جہاں مرغی برائلر فارم موجود ہیں انکی مکمل طور پر جانچ پڑتال کروائی جائے اور اس چیز پر بھی غورکیا جائے کہ مالکان برائلر کی نشونما کے لئے کون سی خوراک اور ادویات کا استعمال کر رہے ہیں ، اور انکی صفائی کی صورت حال کیسی ہے ، اور جس فارم پر صورت حال خراب ہے ان پولٹری مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow