پٹرول بم کی ہیٹرک کے بعد غریب عوام پر ایک اور حملہ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)پٹرول بم کی ہیٹرک کے بعد غریب عوام پر ایک اور حملہ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ، غریب عوام کے کندھوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا، شہری ابھی پٹرول بم کی تاب نہیں لائے تھے کہ حکومت نے آٹے کے ٹھیلے کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کرکے شہریوں کا سکھ چین چھین لیا ہے ، جہلم شہر و گردونواح سے آئے ہوئے شہریوں نے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا بازار پہلے ہی گرم ہے منافع خوروں نے لوٹ مار کے مختلف طریقے اپنا رکھے ہیں حکومت کے مقررہ کردہ اشیاء خوردونوش کے نرخوں کو زہانت کا استعمال کرتے ہوئے اول ، دوم ، سوم درجوں میں تقسیم کر دےئے ہیں ، اس طرح ناقص و غیر معیاری اشیاء کے نرخ حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کے ساتھ منسلک کر دےئے ہیں جبکہ صاف ستھری اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافے کا مزید بوجھ غریب آدمی کے کندھوں پر ڈال کر اسے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ، غریب بے چارہ تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں اس قدر پس چکا ہے کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، سبزیاں ، دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتین کر رہی ہیں پیاز جو کہ ہرگھر میں استعمال ہوتا ہے کی قیمت 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگائی کے اس طوفان سے لگتا ہے حکومت کی گڈ گورننس اور مہنگائی پر قابو پانے کے تمام دعوے ٹھس ہو کر رہ گئے ہیں اور اس کا نتیجہ اگلے سال کے الیکشن میں موجودہ حکمرانوں کیلئے خاصہ سبق آموز ثابت ہو گا، عوام اس وقت اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کے ساتھ پٹرولیم‘ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اپوزیشن جماعتوں کو کچھ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔ مہنگائی سے تنگ شہری کسی وقت بھی سڑکوں پر نکل سکتے ہیں

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow