ماہ ربیع الاول مسلمانوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ صدر سید خلیل حسین

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفر نور)مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر سید خلیل حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدس ماہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے ، یہ ماہ مبارک مسلمانوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے عشق نبی ﷺ کا تقاضا ہے کہ اس ماہ مبارک کا استقبال شایان شان طریقے سے کیا جائے، تمام مسلمانان اسلام ربیع الاول کے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں ، ماہ ربیع الاول وہ ماہ مقدس ہے جس میں اللہ رب العزت نے انسانیت پر احسان عظیم کرتے ہوئے حضور نبی کریم محمد مصطفی ﷺ کو اس دنیاء میں بھیجا ۔ اس وقت ہر طرف سے مسلمانوں کے عقائد پر حملے ہو رہے ہیں ان کے دفاع کے لئے ہمیں نوجوانوں کو عشق نبوی ﷺ کی دولت سے سرشار کرنے کی ضرورت ہے ، محافل میلاد ﷺ کا انعقاد کیا جائے اور نوجوان نسل کو حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کی تعلیمات سے روشناس کروایا جائے تاکہ کفار کو نیست و نابود کر سکیں ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow