چارماہ ہر اتوار6 تیترمارنے کی اجازت، ضلع جہلم میں شکاریوں کی موجیں

جہلم( چوہدری عابد محمود +قیصر امجد مغل)محکمہ وائلڈ لائف نے قانون کے مطابق جہلم سمیت صوبہ پنجاب کی 41 تحصیلوں میں تیتر کے شکار کی اجازت دیدی ، اعلامیہ کے مطابق تیتر کا شکارآج 15 نومبر2017ء تا 15 فروری 2018ء صرف اتوار کے دن مستند شوٹنگ لائسنس کے ساتھ کھیلا جا سکے گا۔ قانون کے مطابق شکار ایک گن سے یومیہ 6 تیتر اور یومیہ 5 سی سی شکار کئے جا سکتے ہیں۔ شکار کیلئے خو دکا ر ہتھیاروں ، ریپیٹرگن ، گاڑی / جیپ کا استعمال قطعاً منع ہے۔ وائلڈ لائف سینگچوریز اور نیشنل پارکس میں ہر طرح کے شکار کی ممانعت ہے البتہ گیم ریزرو میں خصوصی پرمٹ کے ساتھ شکار کھیلا جا سکتا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب بھر میں تیتر اور سی سی کے شکارکیلئے جہلم ، پنڈ دادنخان، راولپنڈی، ٹیکسلا، اٹک، حسن ابدال، تلہ گنگ، لاوا، میانوالی، سلانوالی، شاہ پور، بھکر، سمندری ، چک جھمرہ ، پیر محل ، کمالیہ ،احمد پور سیال، چنیوٹ ، گوجرانوالہ، وانڈو، ڈسکہ ، کھاریاں ، حافظ آباد ، ظفروال، منڈی بہاؤ الدین ، پھالیہ ، ساہیوال ، پاک پتن ، رینالہ خورد، لاہور کینٹ ، پتوکی ، قصور ، شیخو پورہ ، سانگلہ ہل ، ملتان شہر اور صدر ، جہانیاں، میاں چنوں، دنیا پور میلسی ، تونسہ ، لیہ اور کوٹ ادوکی تحصیلیں کھلی جبکہ بقیہ تمام تحصیلیں تیتر اور سی سی کے شکارکے لئے بند رہیں گی۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow