محکمہ ڈاک شمالی پنجاب سرکل میں اکنالنج منٹ کارڈ ختم، ایک ماہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین )محکمہ ڈاک شمالی پنجاب سرکل میں اکنالنج منٹ کارڈ ختم، ایک ماہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، محکمہ کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہونے لگا، حکام نے چپ سادھ لی ، اکنالج منٹ ڈیوکارڈ رجسٹری کے ساتھ لگایا جاتا ہے ، رجسٹری مطلوبہ شخص کو ملنے پر اس کارڈ پر دستخط لئے جاتے ہیں اور رجسٹری کرنے والے کو واپس ڈاک کے زریعے یہ کارڈ بطور ثبوت لوٹا دیا جاتا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رجسٹری مطلوبہ مقام پر پہنچ گئی ہے ، اس کارڈ کی قیمت 10 روپے ہے اور صرف جہلم ضلع کچہری سے روزانہ درجنوں کارڈ کا اجراء کیا جاتا ہے، محکمہ ڈاک کے زرائع کے مطابق شمالی پنجاب کے ڈاک خانوں سے روزانہ سینکڑوں کارڈ فروخت کئے جاتے ہیں ، جس سے لاکھوں روپے کا ریونیو محکمہ پوسٹ کو ملتا ہے ، لیکن ایک ماہ سے یہ کارڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث محکمہ ڈاک کو شدید نقصان کا سامنا ہے ، شہریوں نے محکمہ ڈاک کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ اکنالج منٹ کارڈ ڈاکخانوں میں مہیا کئے جائیں تاکہ شہری پرائیویٹ کورئیر کمپنیوں سے رجوع کرنے کی بجائے محکمہ ڈاک کو ترجیح دیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow