سماجی شخصیت صفدر سیٹھی کے بیٹوں کی جانب سے گرم کپڑوں کی تقسیم

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)جہلم کی معروف کارروباری و سماجی شخصیت صفدر سیٹھی کے بیٹوں بلال صفدر، وصال صفدراور حسن دانیال اپنے باپ کے نقش قدم پر غریب ،نادار، یتیم، لاوارث، بے سہارا افراد میں گرم کپڑوں کی تقسیم ، اپنا گھر میں مقیم درجنوں خواتین و بچوں کی نوجوانوں کو دعائیں تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی معروف کارروباری و سماجی شخصیت صفدر سیٹھی کے صاحبزادوں نے حسب سابق روایت گزشتہ روز فلاحی تنظیم اپنا گھر میں مقیم درجنوں خواتین بچوں ، مردوں میں موسم سرما کے کپڑے تقسیم کئے ، اس موقع پر سیٹھی برادران کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے جن افراد کو اپنی نعمتوں سے نواز رکھا ہے انہیں چاہیے کہ اپنے اردگرد عزیز و اقارب، رشتہ داروں سمیت سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں سیٹھی برادران کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ذمہ داریاں اپنی مخلوق کو سونپ رکھی ہیں ، جن کی بابت دریافت کیا جائیگا، اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرمایا ہے کہ جو معاملات میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے ان پر معافی تلافی ہو سکتی ہے لیکن جو معاملات انسانوں کے انسانوں کے ساتھ ہیں اس بارے سخت باز پرس کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ غریب ، نادار، یتیم ،لاوارث افراد کی کفالت کرنا سنت نبوی ہے اور جہلم میں بیشمار رفاعی ، فلاحی ادارے کام کر رہے ہیںیہ ادارے روزانہ درجنوں افراد کی کفالت اور خدمت کرکے جنت میں گھر بنا رہے ہیں سیٹھی برادران نے اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مطالبہ کیا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ان اداروں کی انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں تاکہ گھرو ں سے بے گھر ہونے والے افراد کی بہتر طریقے سے کفالت ہو سکے۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow