ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پراسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے حفاظتی انتظامات شروع

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+ راجہ نوبہارخان) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات مقصود ربانی بٹ نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کی مہم میں ضلع جہلم کے مختلف علاقوں کو چیک کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں،گاڑیوں،دھان کی فصل کی باقیات جلانے،کوڑا کرکٹ جلانے، نا قص ایندھن،پلاسٹک، ٹائرز،پولی تھین اوردیگر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے متعددافراد کے خلاف کارروائی کر دی۔ 110گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور دھواں پھیلانے والی45 گاڑیوں کے چالان کر کے 16 گاڑیوں کو بند کر دیا۔فضائی آلودگی پھلانے پر بھٹہ جات کو کام کرنے سے روک دیا گیا اوربھٹہ جات مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ اس موقع پر مقصود ربانی بٹ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سموگ میں اضافے کے خطرے کے پیش نظر دھواں پھیلانے والے عوامل کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب بھر کی طرح جہلم میں بھی دفعہ 144کے نفاذ کے تحت کوڑا کرکٹ، پلاسٹک و پولی تھین بیگز، ربڑ کی اشیاء،دھان کی باقیات اور فصلوں کو آگ لگانے ، پرانے ٹائر جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ ان اشیاء کے جلانے سے سموگ کا خطرہ ہوتا ہے اور سموگ انسانی صحت کے انتہائی نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور حکومتی ہدایات کے مطابق کاروائی جاری رکھتے ہوئے ایسے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے کہا کہ سموگ آنکھوں کی جلن،سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری کا سبب بن رہا ہے۔ اس آلودگی کے خطرناک اثرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔لوگ زیادہ سے زیادہ پانی پیءں،ناک و منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔ بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں۔زیادہ سے زیادہ وقت گھر میں گزاریں۔گھروں اور اور دفاتر کی کھڑکیاں ، دروازے بند رکھیں۔گھر سے نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں۔بلا ضرورت سفر نہ کریں اور دوران سفر یا بعد میں آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ انسپکٹر ماحولیات معاذ معاروف اورمحمد حبیب نے کہاکہ ضلع میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مشہور چوکوں میں 60پینا فلیکس لگائے گئے ہیں اور ۱یک ہزار سے زائد پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔سموگ سے بچاؤ کے لئے پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں میں 300ماسک تقسیم کئے گئے۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow