ڈسٹرکٹ مالنیو ٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد

جہلم(راجہ نو بہار خان)ڈسٹرکٹ مالنیو ٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اقبال حسین خان ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر وسیم اقبال سی ای او ہیلتھ ،ڈاکٹر شیخ محمد لئیق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ،حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ،سید محمد یوسف ایڈیشنل ڈائریکٹر فشریز ،زین العابدین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،مظہر اقبال شاہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،ڈاکٹر محمد بلال ویٹرنری آفیسر اور ڈاکٹر امتیاز ڈار نے شرک کی۔تمام محکمہ جات نے اپنے پچھلے ماہ کی کارکردگی کے بارے میں اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔سی ای او ہیلتھ نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا۔ڈاکٹر امتیاز ڈارڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم ایچ نے غذائی کمی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ غذائی کمی کے شکار بچوں کا علاجاور اس کا تدارک صرف محکمہ صحت کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ محکمہ لائیو سٹاک ،فوڈ ،فشریز ،ویٹرنری،پبلک ہیلتھ اور محکمہ تعلیم مل جل کر کام کریں گے تو غذائی قلت کے شکار بچوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر شیخ محمد لئیق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے QMA کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے نہایت مفید معلومات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ گریلو سطح پر گوشت دینے والے جانوروں کی پرورش کو فروغ دے رہا ہے رجسٹرڈ خاندانوں کو دودھ دینے والی بھینیں اور گائے مہیا کی جارہی ہیں اس کے علاوہ چھ عدد مرغیاں سبسڈی پر دی جارہی ہیں ۔2019 تک 10,000 خاندان ہمارا ٹارگٹ ہیں ابھی تک ہم 2209 یونٹ خاندانوں کو دے چکے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے ہدایت کی کہ یہ کام ان خاندانوں میں کیا جائے جہاں غذائیت کا شکار بچے پائے جاتے ہیں اور محکمہ صحت ایسے خاندانوں کی لسٹ محکمہ لائیو سٹاک کو مہیا کرے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے درمیان اطلاعات کا تبادلہ کیا جائے محکمہ تعلیم کے غذائیت کے بارے میں معلومات پھیلاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے ،محکمہ فیملی پلاننگ حمل کے دوران مناسب وقفہ کرکے ماؤں اور بچوں کی صحت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow