جہلم سبزی و فروٹ منڈی میں شہریوں،عورتوں ، بچوں ، بوڑھوں ، عام شہریوں اور خریداروں کا گزرنا انتہائی مشکل ہوگیا

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)جہلم شہر کی سبزی و فروٹ منڈی شہریوں کیلئے عذاب جان بن گئی،عورتوں ، بچوں ، بوڑھوں ، عام شہریوں اور خریداروں کا گزرنا انتہائی مشکل ہوگیا، جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے آڑھتیوں ، بیوپاریوں ، گاہکوں ، اور زمینداروں کیلئے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں سایہ یا پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی سیکورٹی کا کوئی انتظام یاسہولت میسر ہے ، جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی اس وقت سیکورٹی رسک بن چکی ہے اسی طرح مارکیٹ کمیٹی کی نااہلی اور ملی بھگت کے باعث سبزیوں و پھلوں کی روزانہ کی بنیاد پر نرخ ناموں کے مطابق گاہکوں سے وصولی نہیں کی جاتی اور نرخ نامے بھی بروقت آویزاں نہیں کئے جاتے نہ ہی کہیں کوئی عملداری نظر آرہی ہے ، دکاندار اپنی من مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں ، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ حصہ بقدرجثہ وصول کرکے شہریوں کا تماشا دیکھتا دکھائی دیتا ہے ، شہریوں نے سبزی منڈی میں سہولتوں کے فقدان ، بڑی گاڑیوں ، چنگ چی رکشوں ،گدھا ریڑھیوں، کی وجہ سے منڈی کے اندر تمام راستوں کو بند کرکے خریداروں کی آمدورفت میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں جس کی شہریوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات بارے شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ منڈی کی موجودہ صورتحال و مسائل کاجائزہ لیتے ہوئے منڈی میں قائم تجاوزات ااور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر منڈی کا خود دورہ کریں تاکہ گراں فروشی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

x

Check Also

جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سید قاسم علی شاہ کا خصوصی خطاب

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ہونے والے اساتذہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow