ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ناقص و غیر معیاری گیس سلنڈروں کا آزادانہ استعمال

جہلم( چوہدری عابد محمود +سیدمظہر عباس)جہلم شہر و گردونواح میں قائم پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے موجود ٹرانسپورٹ سروس جن میں کوسٹر ، ہائی ایس، کیری ڈبے، رکشے ، بس وغیرہ شامل ہیں میں ناقص و غیر معیاری گیس سلنڈروں کا آزادانہ استعمال کیا جارہاہے ، ان ٹرانسپورٹ سروس میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات دن میں دو مرتبہ سفر کرتے ہیں ، ان غیر معیاری ناقص گیس سلنڈروں کیوجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، سکولوں و کالجوں کے طالبعلموں کو لانے لیجانے والی ٹرانسپور ٹ میں گیس سلنڈروں میں آگ لگنے پر ان کو بجھانے کے کوئی بھی حفاظتی اقدامات موجود نہیں جس کیوجہ سے سینکڑوں طلباء وطالبات کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں ، عوامی، سماجی، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے اعلیٰ حکام سے اس بارے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

x

Check Also

فوک سنگر عمران طالب درد کی مہندی کی تقریب

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)فوک سنگر عمران طالب درد 24فروری2018ہفتہ کی رات کو راجہ شاہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow