حضرتعمر فاروقؓ عدل و انصاف کے پیکر تھے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے ڈسٹرکٹ جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت عمر فاروقؓ عدل و انصاف کے پیکر تھے، وطن عزیزسے بدامنی کے خاتمہ کیلئے عدل فاروقی کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حضرت عمرفاروقؓ کا طرز حکمرانی تمام مسلمان حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے، آپؓ کی انسانیت کے لئے خدمات قابل تقلید ہیں۔ اسلام کی اشاعت میں آپؓ کا کردار مثالی ہے۔ حضرت عمر فاروقؓ کوآپ ﷺ سے والہانہ عقیدت و محبت تھی ترویج اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ جب آپؓ منصب خلافت پر فائز ہوئے تو عدل وانصاف کی عمدہ مثالیں قائم کیں، ڈاک، عدلیہ،فوج، پولیس سمیت دیگر محکمے بنائے جو آج بھی قائم ہیں،وطن عزیزسے ہر بحران کا خاتمہ حضرت عمر فاروقؓ کے طرز حکمرانی کو اپنانے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میرے بعد اگر کو ئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمرفاروقؓ ہوتے، جب حضرت عمرفاروقؓ جیسے جلیل القدر صحابی نبی نہ بن سکے توآج جھوٹے مدعیان نبوت کو مسلمان کیسے برداشت کر سکتے ہیں۔

x

Check Also

اپنے وعدے کے مطابق حلقہ این اے 63 میں تمام سہولیات فراہم کروں گا۔ایم این اے نواب زادہ مطلوب مہدی

جہلم(راجہ نو بہار خان)حلقہ این اے 63 کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میری اولین ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow