ضلع جہلم کی متعدد یونین کونسلز میں فراہم کیا جانیوالا پینے کا پانی 90 فیصد آلودہ اور غیر محفوظ قرار

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)ضلع جہلم کی متعدد یونین کونسلز میں فراہم کیا جانیوالا پینے کا پانی 90 فیصد آلودہ اور غیر محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔ انتظامیہ صاف پانی فراہم کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ضلع جہلم کی متعدد یونین کونسلوں میں فراہم کئے جانیوالے پانی کے نمونوں کی رپورٹ منفی آئی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پانی انسانی زندگیوں کیلئے زہر قاتل سے کم نہیں ہے اس سے ہیپاٹائٹس سی اور پیٹ کی مختلف موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق ضلع جہلم کے بیشتر مقامات پر پانی کے نمونوں میں گٹروں ملا پانی شامل ہوکر لوگوں کے گھروں میں فراہم کیا جارہا ہے جس کے استعمال سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع بھر میں پینے کے پانی کے پائپ سیوریج پائپ لائنوں سے الگ الگ کرنے کیساتھ ساتھ ان پائپ لائنز کو زمین کے اوپررکھا جائے تاکہ پینے کے پانی میں گٹروں ملا پانی شامل نہ ہونے پائے۔

x

Check Also

جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سید قاسم علی شاہ کا خصوصی خطاب

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ہونے والے اساتذہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow