جہلم پریس کلب کے صدر و جنرل سیکرٹری نے نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمت میں3.90روپے فی یونٹ اضافہ

جہلم( چوہدری عابد محمود +ساجد گھرمالہ)جہلم پریس کلب کے صدر و جنرل سیکرٹری نے نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمت میں3.90روپے فی یونٹ اضافہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ظلم و بربریت قراردیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری محمد وسیم قریشی نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹ کر بیرون ممالک محلات کھڑے کرنے والے نوازشریف خاندان کونااہل اور اقتدارسے محروم کئے جانے کا انتقام پاکستان کے غیور عوام سے لیا جارہا ہے جوناقابل قبول ہے۔بجلی کی فی یونٹ قیمت 15روپے 50 پیسے مقرر کرنا غریب عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کیا جارہاہے ،حکومت کو چاہیے کہ غربت ختم کرنے پر توجہ دے حکمرانوں نے غریبوں کو ختم کرنا شروع کر رکھا ہے ، جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔

x

Check Also

اپنے وعدے کے مطابق حلقہ این اے 63 میں تمام سہولیات فراہم کروں گا۔ایم این اے نواب زادہ مطلوب مہدی

جہلم(راجہ نو بہار خان)حلقہ این اے 63 کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میری اولین ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow