حضرت الحاج خواکہ عبدالرحمن فیض پوری کا عرس مبارک منایاجائے گا

جہلم( چوہدری عابد محمود +نذیر احمد نورانی)آج صبح9 بجے حضرت الحاج خواکہ عبدالرحمن فیض پوری کا عرس مبارک و شہدائے کربلا کانفرنس آستانیہ عالیہ رحمانیہ فیض پور نزد پل دینہ زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری منایا جائیگا، تلاوت قاری محمد یوسف سیالوی ہدیہ نعت حافظ عاقب ندیم UK پیش کریں گے، خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان رضوی کریں گے، راولپنڈی سے 250 طلباء قرآن خوانی کریں گے، بعد نماز ظہر حضرت علامہ صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمان فیض پوردعا فرمائیں گے ،لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں 6 محرم الحرام رہائش گاہ چوہدری محمد شریف ٹوپہ عثمان عظیم الشان محفل شہادت امام عالی مقام سید امام حسین ؑ زیر صدرات السید آغا ذوالفقار علی شاہ الحسینی منعقد ہوگی، علمائے کرام ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔

x

Check Also

فوک سنگر عمران طالب درد کی مہندی کی تقریب

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)فوک سنگر عمران طالب درد 24فروری2018ہفتہ کی رات کو راجہ شاہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow