غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں غریب دیہاڑی دار مزدور ایک سو فٹ کی بلندی سے کام کرتے ہوئے گر کر جاں بحق

ٹوبھہ( ملک ظہیر اعوان )ناقص سیفٹی انتظامات ،غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں غریب دیہاڑی دار مزدور ایک سو فٹ کی بلندی سے کام کرتے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گیا مزدور کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا جاں بحق ہونے والے 21سالہ نوجوان مزدور کا تعلق جوہر آباد ضلع خوشاب سے تھا دیہاڑی دار غریب مزدور ذیلی کون کمپنی کی معرفت سے غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا معلوم ہوا ہے کہ مزدور سیمنٹ “سیلو”سے گر کر جاں بحق ہوا ہے جس کی بلندی تقریباً ایک سو فٹ سے زائد بتائی جاتی ہے اس سے قبل بھی کئی مزدور اور آفیسر دوران ڈیوٹی بلندی سے گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ غریب وال سمینٹ فیکٹری،ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری ،آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ ،پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ وغیرہ میں مستقل ورکرز کی تعداد انتہائی کم ہے تمام کارخانوں میں سرمایہ داروں نے زیادہ سے زیادہ ٹھیکیداروں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں تا کہ دوران ڈیوٹی مزدوروں کے زخمی ہونے اور اموات کی صورت میں بھاری واجبات ادا نہ کرنا پڑیں دیہاڑی دار مزدوروں کے زخمی ہونے کی صورت میں صرف مرہم پٹی ہی کرواتے ہیں جبکہ مستقل مزدور کے زخمی ہونے پر تمام اخراجات کمپنی کو اٹھانا پڑتے ہیں خواہ اس کے علاج پر دس بیس لاکھ ہی خرچ کیوں نہ آ جائے اور اموات کی صورت میں مستقل مزدور کے لواحقین کو بھاری معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے اور ورکر کے بچوں کو فیکٹری میں ملازمت بھی دینا پڑتی ہے اس سلسلہ میں اعلی حکام اور اعلی عدلیہ کو خصوصی نوٹس لینا چائیے تا کہ غریبوں کے اجڑے ہوئے گھرانوں کی کفالت ممکن ہو سکے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow