آر ایچ سی دینہ میں سادہ لوح اور دیہاتی افرادکے ساتھ دھوکہ کیاجانے لگا

آر ایچ سی دینہ میں زیادہ تعداد سادہ لوح اور دیہاتی افراد کی آتی ہے میڈیکل سٹور پر اگر ڈاکٹر نے تین دن کی ادویات تجویز کی ہے تو ایک دن کی کاٹ کر دو دن کی ادویات دینے کا آخر کیا مقصد ہے اس عمل سے ایک بات واضع طور پر سامنے آتی ہے کہ میڈیکل سٹور پر جو ادویات نہیں دی جاتی وہ ریکارڈ میں تو لکھ دی جاتی ہوگی لیکن بعد میں اس کو کرپٹ مافیاء کے ہاتھوں فروخت کر دیا جاتا ہو گا کیونکہ ڈاکٹر کم از کم تین دن کی ادویات ہر صورت لکھ کر دیتا ہے اگر دو دن کی ادویات مریض کیلئے ضروری ہوتی ہے تو پھر ڈاکٹر کیوں تین دن کی لکھ کر دیتا ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟میڈیکل سٹور کے لڑکے کی ایسی حرکت پر یہ بات واضع ہوتی ہے کہ میڈیکل سٹور سے ادویات ٹیکنیکل طریقے سے غائب کر دی جاتی ہے جن کا اعلیٰ افسران کو علم نہیں ہے اگر علم ہے تو اس کا مطلب ہے کے اعلیٰ افسران بھی برابر کے کرپشن میں شریک ہے اس سے قبل بھی میڈیکل سٹور پر موجود لڑکے بلال کے بارے میں مختلف نیشنل اخبارات میں شکایات کے متعلق چرچے عام رہے ہیں افسران کی طرف سے اس کیخلاف کاروائی نہ کرنا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائے اور ایسے شخص کو نوکری سے فارغ کرے تا کہ سرکاری خزانے کو بچایا جا سکا اور کرپٹ افراد کی سرزنش ہو سکے ۔

x

Check Also

اپنے وعدے کے مطابق حلقہ این اے 63 میں تمام سہولیات فراہم کروں گا۔ایم این اے نواب زادہ مطلوب مہدی

جہلم(راجہ نو بہار خان)حلقہ این اے 63 کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میری اولین ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow