منتشر پی ٹی آئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔سماجی و سیاسی شخصیت حاجی لہراسب حسین

دینہ (امجدسیٹھی )منتشر پی ٹی آئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ،مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں پر راج کرنے والی پارٹی ہے ،میاں برادران کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ،(ن) لیگ ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے ،دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ جیسے بحرانوں پر قابو پایا جا چکا ہے،پہلے بھی بھاری اکثریت سے جیتتے تھے انشا اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ،ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے وائس چیئر مین اور علاقہ بھر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی لہراسب حسین نے میڈیا ء نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ جہلم میں پی ٹی آئی کا شو ناکام ہو گیا ،عوام آّج بھی (ن) لیگ کے ساتھ ہے عمران خان کے دائیں بائیں کرپشن کے بے تاج بادشاہ دکھائی دے رہے ہیں ،ثابت ہو گیا کہ جہلم مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ترین قلعہ ہے اور انشااللہ رہے گا ،جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت سنبھالی تو ملک شدید بحرانوں کا شکار تھا ،ملک میں دہشت گردی سمیت لوڈشیڈنگ کے سیاہ بادل منڈلا رہے تھے مگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا آج اللہ تعالی کے فضل کرم سے ملک اندھیروں سے نکل کر اجالوں کی طرف روا ں دواں ہے ،ہمیشہ حق اور سچ بات کرتا ہوں کسی کے ساتھ ظلم و ذیادتی بر داشت نہیں کیا جائے گی ،مجھے فخر ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیسی محب وطن قیادت کے ساتھ ہوں عوام مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھتی ہے 2018میں بھی حکومت (ن) لیگ کی ہو گی ۔

x

Check Also

اپنے وعدے کے مطابق حلقہ این اے 63 میں تمام سہولیات فراہم کروں گا۔ایم این اے نواب زادہ مطلوب مہدی

جہلم(راجہ نو بہار خان)حلقہ این اے 63 کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میری اولین ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow