ٹکٹ کے حصول کے لیے جنگ۔تحریر۔عامر کیانی

21ستمبر کو جہلم کی تحصیل دینہ میں تحریک انصاف نے دو مقامات پر ورکر کنونشن کے نام پر جلسے کرنا تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملے لیکن ایک بات ثابت ہوئی کہ عمران خان کو بھی پاکستان میں ہونے والی سیاست کی سمجھ آگئی لدھڑکا علاقہ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان کا فواد چوہدری کا آبائی علاقہ ہے ،جہاں پر چئیرمین تحریک انصاف ہیلی کاپٹر میں آنے کی بجائے جی ٹی روڈ سے سفر کرنے کو ترجیح دی عمرا،ن خان کے ساتھ فردوس عاشق اعوان ۔اسد عمر کے علاوہ تحریک انصاف کے سنیرہنما ساتھ تھے اور پہلا جلسہ لدھڑ کے مقام پر ہوا جہاں پنڈال سجایا گیا تھا بہت بڑی تعداد اس جلسے کو دیکھنے آئی تھی ،عمران خان کے جلسہ گاہ سے آنے سے چند منٹ پہلے کوئی بھی باشعور آدمی یہ تصور نہیں کر سکتا تھا کہ یہ جلسہ تحریک انصاف کا ہے یا کسی اور سیاسی جماعت کا ،کیونکہ تحریک انصاف کے جلسے کی ریت ہے کہ عمران کے آنے سے کئی گھنٹے پہلے پنڈال میں پارٹی پرچم نوجوانوں کا پارٹی نغموں پر رقص ،تحریک انصاف کے پنڈال میں گہما گہمی ،ایسا بلکل نہیں لگ رہا تھا البتہ عمران خان جلسہ گاہ جب پہنچے تو پنڈال تو کافی حد تک بھر چکا تھا ،اب آتے ہیں اصل بات کی جانب سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف کی تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اور اسکے بعد چوہدری فرخ کا عمران خان اپنے علاقے میں دعوت دے کر اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا تحریک انصاف میں شامل ہونے والے بڑے بڑے لیڈروں نے نہیں کی؂جو چوہدری فرخ الطاف نے کر دی جوکہ چوہدری فرخ اورفواد چوہدری کی دور اندیشی ہے جس میں وہ بھرپور کامیاب ہوئے ۔تحریک انصاف کے مقامی جنرل سیکرٹری فوق شیر باز کے علاوہ باقی مقامی قیادت نے لدھڑ کنونشن کا بایئکاٹ کر تے ہوئے اپنا الگ پنڈال ہاکی گراوٗنڈمیں سجا لیا ،اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جہلم میں تحریک انصاف کھل کر دو دھڑوں میں واضح تقسیم ہو گئی جسکا اظہاربرملا تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کیا کہ ایک ہی تحصیل میں تحریک انصاف کے دو جلسے یہ ریجن کے صدر عامر کیانی کی وجہ سے ہے لیڈروں کا کام ہوتا ہے کہ کام کو سمیٹا جائے مگر انہوں نے کام کو طول دیا ہے ایک جانب پرانے نوجوان ورکر اور دوسری جانب سولو فلائٹ کے زریعے آنے والے منجھے ہوئے سیاستدان ،لدھڑ جلسہ احتتام کرنے کے بعد خان صاحب سعیلا کے مقام پر پیر پشاوری کے دربار پر حاظری کے بعد ہاکی گراوٗنڈ پہنچے لدھڑ کے مقابلے میں چھوٹا سہی مگر بھرا ہوا پنڈال تھا اور وہاں خان کی آمد سے قبل ہی تحریک انصاف کے کھلاڑی پرجوش دکھائی دے رہے تھے اورمقامی قیادت کے علاوہ سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ثقلین بھی سٹیج پر موجود تھے ۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ورکر کنونشن دراصل ٹکٹ کے حصول کے لیے تھا ،اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا لدھڑ میں خطاب کے دوران فواد چوہدری کامیاب جلسے کی مبارکباد دی اور ہاکی گراوٗنڈ میں بھی خطاب کے دوران مقامی قیادت اور چوہدری ثقلین کو کامیاب جلسے کی مبارکباد دے کر مقامی سیاست میں ایک نیا ٹویسٹ پیدہ کر دیا کہ حلقہ میں ٹکٹ کے حصول کے لیے دونوں امیدواروں نے میلا سجایا لیکن خان دونوں میلوں سے خوش گیا اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑا جلسہ کرنے والوں کے حلقہ این اے 62 کا ٹکٹ ملے گا یا پرانے ورکروں کے لیڈرچوہدری ثقلین ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گئے۔

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow