عمران خان ہیلی کاپٹر پر آنے کی بجائے براستہ جی ٹی روڈ لدھڑ پہنچے،کارکنوں کا والہانہ استقبال

جہلم( چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر بھجوایا اورجواب دہی کے وقت نواز شریف کا پورا خاندا ن یورپ جا کر بیٹھ گیا ، ملکی دولت لوٹنے والوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے نواز شریف کے بعد اب زرداری کا نمبر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم کی تحصیل دینہ میں مختلف دو ، ورکر کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومتوں نے ملک میں میرٹ کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ سفارش اور رشوت کلچر کی بدولت اہل افراد پیچھے جبکہ نااہل عہدوں پر بیٹھے ہیں پاکستان تحریک انصاف ملک میں میرٹ کا بہترین نظام رائج کرئے گی اور جس طرح کے پی کے میں ہم نے اداروں کی اصلاح کی ہے اس طرح پورے ملک میں میرٹ کا نظام ہمارے منشور میں شامل ہے ،عمران خان ضلع جہلم کے دورہ کے دوران گزشتہ سہ پہر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد حسین چوہدری کی آبائی رہائش گاہ لدھڑ پہنچے جہاں عوام کا جم غفیر پی ٹی آئی کے چیئرمین کا خطاب سننے کیلئے بے تاب تھی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر الحاج چوہدری شہباز حسین ، سابق ضلعی ناظم چوہدری فرخ الطاف ، سپریم کورٹ کے معروف قانون دان چوہدری فیصل حسین ، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین ، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چوہدری فوق شیر بازنے چیئرمین پی ٹی آئی کا استقبال کیا جبکہ سٹیج پر سابق سپیکر اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ ، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان ، ضلع جہلم کی مختلف یونین کونسلز کے منتخب چیئرمینز ، وائس چیئرمینز، کونسلرز سمیت لدھڑ خاندان سٹیج کی زینت بنا رہا، اس موقع پر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز و کارکنان وسیع و عریض گراؤنڈ میں اپنے محبوب قائد کا خطاب سنتے رہے ، بعدازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جہلم کی تحصیل دینہ برلب جی ٹی روڈ واقع ہاکی گراونڈ میں کارکنوں سے خطاب کیا، عمران خان کی آمد سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران، ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے تحریک میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہا ، عمران خان نے ضلع جہلم میں اپنے دورہ کے دوران پہلے لدھڑ ہاوس بعد میں ہاکی گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کیا ، عمران خان ہیلی کاپٹر پر آنے کی بجائے براستہ جی ٹی روڈ لدھڑ پہنچے ، دینہ سے منگلا روڈ کی طرف عمران خان کی گاڑی مڑتے ہی ہاکی گراؤنڈ میں موجود درجنوں افراد سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف ، چوہدری فواد حسین ، چوہدری فوق شیر باز کی آبائی رہائش گاہ لدھڑ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، جبکہ دیگر ضلعی قیادت دینہ میں اپنے قائد کا بے چینی سے انتظا ر کیا ، لدھڑ ہاوس میں عمران خان کے ہمراہ اعلی قیادت کے لئے دیسی کھانوں کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جس کے بعد عمران خان اپنے قافلے کے ساتھ دینہ ہاکی گراونڈ پہنچے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے کون بچائے گا پاکستان ، عمران خان ،عمران خان ، گو نواز گو کے نعروں سے چیئرمین پی ٹی آئی کا استقبال کیا۔ جہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں40سال سے قابض گروپوں کے خلاف نوجوان نسل کا یہ اکٹھ تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم نے پانامہ کیس میں جس طرح نواز شریف کا پیچھا کیا اور نواز شریف کو گھر بھیجا اس سے ہمارے ووٹ بینک میں زبردست اضافہ ہو ا ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 120میں جس طرح ن لیگی قیادت اور اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے باوجود مقابلے کیا وہ قابل تحسین ہے۔اسٹیج پر چوہدری فوق شیر باز، چوہدری فواد حسین ، چوہدری فرخ الطاف ، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ، سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چھٹہ ، سابق وفاقی وزیر محترمہ فردوس عاشق اعوان، ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ مہدی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

x

Check Also

اپنے وعدے کے مطابق حلقہ این اے 63 میں تمام سہولیات فراہم کروں گا۔ایم این اے نواب زادہ مطلوب مہدی

جہلم(راجہ نو بہار خان)حلقہ این اے 63 کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میری اولین ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow