پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دورہ جہلم کی جھلکیاں

 

جہلم (جھلکیاں چوہدری عابد محمود+ عامرکیانی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا دورہ جہلم۔
*عمران خان سہ پہر ساڑھے 4 بجے بذریعہ جی ٹی روڈ لدھڑ پہنچے۔
*عمران خان کا قافلہ جونہی لدھڑ ہاؤس داخل ہوا تو ورکروں کی کثیر تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔
*تحصیل لدھڑ ہاوس پہنچنے پر سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف ، مرکزی ترجمان تحریک انصاف چوہدری فواد حسین، چوہدر ی فوق شیر باز، سمیت سینکڑوں کارکنوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا پرتپاک استقبا ل کیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
*عمران خان سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف کی آبائی رہائش گاہ لدھڑ گئے۔جہاں چوہدری فرخ الطاف نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
*لدھڑ ہاوس سے عمران خان قافلے کی شکل میں جلسہ گاہ ہاکی گراونڈ دینہ پہنچے جہاں سینکڑوں کارکنوں نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا ۔
*جہلم ، دینہ ، منگلا ، میر پور، سوہاوہ ، پنڈدادن خان سے تحریک انصاف کے رہنما قافلوں کی صورت میں لدھڑ پہنچے۔
*عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد مکانوں ، پلازوں کی چھتوں پر موجود تھے۔
*عمران خان کی آمد سے قبل ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی اور اعلی پولیس افسران نے جلسہ گاہ اور روٹ کا دورہ کیا۔
*سکیورٹی کیلئے جہلم پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری سے بھاری نفری طلب کی گئی تھی۔
*پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکل ریلیوں کی صورت پارٹی پرچم اٹھائے استقبال کیلئے لدھڑ ہاؤس پنڈال کے اردگرد گھومتی رہی۔
*تحریک انصاف کے دیگر جلسوں کی طرح لدھڑ میں منعقد ہونے والے ورکر کنونشن میں خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
*ماہ محرم کے چاند نظر آنے کے امکان کے پیش نظر مغرب سے قبل پی ٹی آئی نے ورکرکنونشن ختم کر دیا گیا۔
*عمران خان نے 2 گھنٹے سے زائد وقت لدھڑ میں گزار ا۔
*جلسہ گاہ کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جس کی نگرانی ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی خود کرتے رہے۔

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے خلاف کارروائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow