جہلم شہرو گردونواح میں میونسپل کارپوریشن کے حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی عمارتیں قائم

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم شہرو گردونواح میں میونسپل کارپوریشن کے حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی عمارتیں قائم،بغیر منظوری نقشہ کے تعمیر شدہ عمارتیں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئیں، بااثر افراد نے ملی بھگت سے میونسپل کارپوریشن کے عملہ سے تعمیرات کرنے کے بعد منظوری کر وانی شروع کر رکھی ہیں ، شہری سراپا احتجاج، صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کیمطابق جہلم شہر و گردونواح میں میونسپل کارپوریشن جہلم کے حکام اور عملہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات عروج پر پہنچ چکی ہے ، بلڈنگ انسپکٹر وں اور ان کے کارِ خاص اہلکاروں نے بااثرا فرادکی مداخلت سے اندرون حدود میونسپل کمیٹی میں بغیر نقشہ جات کے غیر قانونی طور پر عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے رکھی ہے اور بھاری نذرانہ وصول کرکے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیا جا رہا ہے ، جہلم شہر کے شہری علاقوں مشین محلہ 1,2,3 شمالی محلہ ،باغ محلہ،محمدی چوک،قبرستان روڈ، بلال ٹاؤن ، کشمیر کالونی ، پھلائیاں ، قیصر آباد،ویسٹ کالونی،سعیلہ، کریم پورہ، عباس پورہ،اسلام پورہ ، محمود آباد،جادہ،مجاہد آباد سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر بغیر منظوری نقشہ کے بااثر افراد نے عمارتیں تعمیر کرنا شروع کر رکھی ہیں ، جہاں پر نہ تو قواعد و ضوابط کے مطابق پارکنگ وقف کی گئی ہے اور نہ ہی باقاعدہ راستہ چھوڑا گیا ہے جس کیوجہ سے اندرون شہر ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے ، جہلم کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس لاقانونیت پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اندرون شہر بڑھتی ہوئی تجاوزات کے علاوہ غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارتیں بھی اہم وجہ بن چکی ہیں ، میونسپل کارپوریشن کے حکام اور عملہ نے بااثر افراد سے ملی بھگت کر کے بااثر افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جنہوں نے عمارتوں کی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، بلڈنگ انسپکٹرز بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سر عام غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کی سرپرستی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان انسپکٹرز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے والا کوئی محکمہ نہ ہے جس کیوجہ سے جہلم شہر میں لاقانونیت کا بازار گرم ہے ، جہلم میں ٹریفک کے دباؤ کی بنیادی وجہ بھی یہ تجاوزات اور غیر قانونی عمارتیں ہیں جس کے باعث جہلم شہر میں ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے ، ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال، سکول اور دفاتر جانے والے طالبعلموں و شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جہلم شہر کی سماجی ، رفاعی ،فلاحی، تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات،کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے غیر قانونی عمارتوں اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے والی عمارتوں کو مسمارکرنے اور نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کے نقشے منظور کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

x

Check Also

جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سید قاسم علی شاہ کا خصوصی خطاب

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ہونے والے اساتذہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow