امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے سپوکین کے نزدیک ایک ہائی اسکول میں بدھ کے روز فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ہلاک ہونے والا بچہ   فری مین ہائی اسکول کا طالب علم تھا یا نہیں ۔ سپوکیں کے فائر بریگیڈ انچارج برائن شیفر نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور اسکول کا طالب علم تھا یا وہ کہیں اور سے آیا تھا۔ کسی بھی زخمی کی شناخت کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا۔ مقامی ٹیلی وژن اسٹیشن کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کا گاڑیوں نے اسکول کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ یوایس نیوز کے مطابق اسکول میں طالب علموں کی تعداد 327 ہے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں اسکول پر فائرنگ، ایک بچہ ہلاک تین زخمی

امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے سپوکین کے نزدیک ایک ہائی اسکول میں بدھ کے روز فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ہلاک ہونے والا بچہ فری مین ہائی اسکول کا طالب علم تھا یا نہیں ۔

سپوکیں کے فائر بریگیڈ انچارج برائن شیفر نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور اسکول کا طالب علم تھا یا وہ کہیں اور سے آیا تھا۔

کسی بھی زخمی کی شناخت کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا۔

مقامی ٹیلی وژن اسٹیشن کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کا گاڑیوں نے اسکول کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

یوایس نیوز کے مطابق اسکول میں طالب علموں کی تعداد 327 ہے۔

زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

x

Check Also

بھارتی کشمیر میں پیلٹ گن کے خلاف ایمنسٹی انٹرنیشنل کی پوسٹ کارڈ مہم

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پیلٹ شارٹ گن کے استعمال سے  نہ صرف کئی افراد کی جانیں گئی ہیں بلکہ سینکڑوں لو گوں کی، جن میں زیادہ تر نوجوان اور نوعمر لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں، بینائی مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow