محرم الحرام ، صفر المظفر اور عام ایام میں گستاخانہ تقاریر کرنے والے علماء و ذاکرین کا ہر صورت محاسبہ کریں گے۔شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)محرم الحرام ، صفر المظفر اور عام ایام میں گستاخانہ تقاریر کرنے والے علماء و ذاکرین کا ہر صورت محاسبہ کریں گے، ممبر رسول ؐ اور اسٹیج حسینی کو قطعاً غلط استعمال نہیں کیا جانے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس شیعہ پاکستان اور جامعۃ المنتظر کے زیر اہتمام چکوال کے مقام پر ’’بشارت عظمیٰ کانفرس ‘ ‘ سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے نائب صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی ، سید سبطین سبزواری، علامہ محمد افضل حیدری ، علامہ قاضی غلام مرتضیٰ ، علامہ سید مظہر کاظمی، علامہ تقی نقوی، علامہ محی الدین کاظم، علامہ مومن قمی، علامہ امداد حسین صابری، علامہ انیس الحسنین خان، علامہ سجاد ہمدانی ، علامہ قاسم جعفری و دیگر مقررین نے کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ممبر حسینی تقاضا کرتا ہے کہ یہاں سے امن ، محبت، رواداری اور برداشت کے ساتھ ساتھ وحدنیت ، رسالت اور امامت کا پیغام پہنچا کر حق کی ترجمانی کی جائے، اس لئے بانیاں مجالس سے التماس ہے کہ وہ شیعت کو بدنام کرنے والے علماء و ذاکرین کو اپنی مجالس و دیگر مذہبی پروگراموں میں مدعو نہ کریں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمکی ہداہت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+راجہ نوبہارخان)اسلام ہمیں باہمی ہم آہنگی ،بھائی چارے اور امن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow