حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث پیاز ، ٹماٹر ، ادرک اور سبز دھنیا کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

جہلم( چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث پیاز ، ٹماٹر ، ادرک اور سبز دھنیا کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ، عید الاضحی سے قبل سبزیوں ، فروٹ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، سبزی و فروٹ منڈی کے تاجروں اور شہر کے دکانداروں نے آپس میں گٹھ جوڑ کرکے پیازٹماٹر کی مصنوعی قلت پیدا کرکے خود ساختہ قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، چھوٹے سبزی فروشوں نے سٹاک ختم ہونے پر پیاز اور ٹماٹر کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کر د یا ہے ۔ جبکہ گزشتہ ہفتے جہلم شہر و گردونواح کے بازاروں میں پیاز فی کلو120 روپے اور ٹماٹر150 روپے فی کلو فروخت کئے گئے دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ نرخناموں کی لسٹ نظر انداز کرتے ہوئے من مرضی کے شہریوں سے نرخ وصول کئے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے شہر بھر میں اب پیاز 60/80 روپے اور ٹماٹر50/60 روپے فی کلو فروخت ہو رہاہے اور سرکاری نرخ کے برعکس سبز دھنیا اضافی نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے مگر پیاز ٹماٹر کا مصنوعی قلت پیدا کر کے از خود قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے گرانفروشوں کے خلاف مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کیطرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ، منافع خور بے لگا م ہو گئے ہیں ، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں میں اور دکانوں پر خاصہ فرق ہے اور دیہی علاقوں میں سبزیاں ٹماٹر وغیرہ مزید مہنگے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ ناموں کے برعکس پیاز، ٹماٹر، سبزمرچ، دھنیا، ادرک ، لہسن ، آلو ،لیموں، شملہ مرچ، گھیاتوری ، پھول گوبھی ، بند گوبھی ، مٹر ، بھنڈی، توری ،کریلا، کھیرے ، اور دیگر سبزیاں زائد قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں اور پھل فروٹ بھی مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے ، قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے سے سبزیاں فروٹ بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں ، قلت پیدا ہونے سے شہری پیاز و ٹماٹر اور دھنیے کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow