جہلم،روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے بااثر ٹرانسپورٹرز نے اوورلوڈنگ کرکے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم شہر سے دیگر روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے بااثر ٹرانسپورٹرز نے اوورلوڈنگ کرکے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا شروع کر رکھی ہیں ، انتظامیہ اوو رلوڈنگ کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری خوف کا شکار، مسافروں کاوزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کیمطابق جہلم شہر سے دیگر روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کا خطرناک کھیل مسلسل جاری ہے بااثر ٹرانسپورٹر زاپنی مسافر گاڑیوں میں لالچ کرکے ضرورت سے کئی گنا زائد مسافروں کوبھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس لیتے ہیں جو بعد ازاں خطرناک حادثے کا سبب بن جاتے ہیں اوورلوڈنگ کے قانون کی خلاف ورزی ہونے پر مسافر عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں ، ضلع جہلم کی مصروف ترین سڑکوں پر سرعام اوورلوڈنگ کا خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے ، بڑی بسوں سمیت پرائیویٹ بااثر ٹرانسپورٹرز مافیا قانون کی خلاف ورزی کر رہاہے ، گنجائش سے زائد مسافر بٹھانے پر خطرناک حادثات رونما ہو رہے ہیں ، ضلع جہلم کی مصروف ترین سڑکوں جی ٹی روڈ، اولڈ جی روڈ، پنڈدادنخان روڈ، سمیت جہلم سے دیگر روٹس پر چلنے والی گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کر کے قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، اوورلوڈنگ کا خطرناک کھیل روکنے کیلئے ضلعی حکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی ، مسافرعدم تحفظ کا شکار ہیں ، جہلم شہر کی سماجی ،ر فاعی، فلاحی، شہری ، و سیاسی تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

x

Check Also

سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا

جہلم (راجہ نو بہار خان )سی پی ڈی آئی نے بلوچستان مالیاتی کمیشن کے قیام ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow